ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
" غزہ میں نسل کشی "ترک پارلیمان نے اسرائیلی کے خلاف مذمتی قرارداد قبول کر لی
ترک پارلیمان نے غزہ پر اسرائیل کی جاری نسل کشی، اس کے وسیع تر علاقائی اقدامات اور ایران کو نشانہ بنانے والے جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے
" غزہ میں نسل کشی "ترک پارلیمان نے اسرائیلی کے خلاف مذمتی قرارداد قبول کر لی
/ AA

ترک پارلیمان نے غزہ پر اسرائیل کی جاری نسل کشی، اس کے وسیع تر علاقائی اقدامات اور ایران کو نشانہ بنانے والے جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے۔

بدھ کے روز سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں قانون سازوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے کئی دہائیوں کے قبضے، منظم تشدد اور حالیہ بمباری کے ذریعے "انسانیت کے خلاف جرائم" کا ارتکاب کیا ہے جس میں غزہ میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی اور انہیں "اشتعال  اور  دھمکی آمیز" قرار دیا اور متنبہ کیا کہ وہ خطے کو وسیع تر جنگ میں گھسیٹنے کا خطرہ رکھتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیل کے حملوں اور غزہ کے عوام کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترک پارلیمان نے کہا کہ وہ خطے کے بے گناہ لوگوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور سفارتکاری کے ذریعے دیرپا امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گی۔

ترک پارلیمان نے بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں سے بھی اپنی خاموشی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ریاستی حمایت یافتہ تشدد کے سامنے "قانونی اور سفارتی ذمہ داری" لیں۔

 

17 جون کو منظور ہونے والی اور اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ترکیہ مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور انصاف کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دریافت کیجیے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نتن یاہو کی پالیسیاں اسرائیل، خطے اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہیں، ترک وزیر خارجہ
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا