ایشیا
2 منٹ پڑھنے
"اسرائیل-ایران" کشیدگی عالمی منڈیاں مندی کا شکار
ایشیا میں جاپان میں نکی 225 انڈیکس 1.2 فیصد، جنوبی کوریا میں کوسپی انڈیکس 1.3 فیصد، چین میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.7 فیصد اور ہانگ کانگ میں ہینگ سینگ انڈیکس 0.8 فیصد گر گیا
"اسرائیل-ایران" کشیدگی عالمی منڈیاں مندی کا شکار
/ Reuters

یورپ میں انڈیکس فیوچر معاہدوں نے بڑھتے ہوئے جنگی خدشات کے درمیان نئے دن کا آغاز منفی انداز میں کیا۔ برطانیہ میں ایف ٹی ایس ای 100 فیوچر انڈیکس میں 0.3 فیصد، فرانس میں سی اے سی 40 فیوچر انڈیکس اور جرمنی میں ڈی اے ایکس 40 فیوچرز میں تقریبا 1.6 فیصد اور اٹلی میں ایف ٹی ایس ای ایم آئی بی 30 فیوچرز میں 0.7 فیصد کمی ہوئی۔

ایشیا میں جاپان میں نکی 225 انڈیکس 1.2 فیصد، جنوبی کوریا میں کوسپی انڈیکس 1.3 فیصد، چین میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.7 فیصد اور ہانگ کانگ میں ہینگ سینگ انڈیکس 0.8 فیصد گر گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے ہوا اور اس میں فوجی اور جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے کی علی الصبح 200 اسرائیلی طیاروں نے ایران کو نشانہ بنایا۔

فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے کہا کہ 200 اسرائیلی طیاروں نے حملوں کے دوران 330 گولہ بارود گرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے جواب میں ایران نے حالیہ گھنٹوں میں اسرائیل کی جانب 100 سے زائد ڈرون داغے ہیں اور انہیں روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے حملوں میں متعدد سینئر ایرانی عہدیداروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی جن میں چیف آف اسٹاف محمد باقری، ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اور  محاپاسداران کے  سینئر کمانڈر غلام علی راشد شامل ہیں۔

دونوں ممالک ممکنہ فوجی محاذ آرائی کی تیاری کر رہے ہیں اور ایران مبینہ طور پر اسرائیلی علاقے کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائلوں سے نمٹنے کے منصوبے تیار کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا