دنیا
2 منٹ پڑھنے
فلسطین: علی شعث نے فرائض کا آغاز کر دیا
ڈاکٹر علی شعث نے، غزّہ انتظامی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
فلسطین: علی شعث  نے فرائض کا آغاز کر دیا
شعت فلسطینی اتھارٹی میں سابق فلسطینی نائب وزیر ہیں۔ / @AliShaathNCAG / Others

ڈاکٹر علی شعث نے، غزّہ انتظامی کمیٹی' NCAG ' کے سربراہ کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

بروز ہفتہ، رات گئے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں شعث نے کہا ہے کہ "آج اپنے فرائض کے باضابطہ آغاز  پر میں نے اپنی کاروائیوں کے اصول و ضوابط اور ذمہ داریوں کے تعین کے لئے غزّہ انتظامی کمیٹی کے مشن اعلامیے کی منظوری دی ہے"۔  

انہوں نے کہا کہ غزّہ انتظامی کمیٹی کو اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2803 اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کی منظوری حاصل ہے، اور اس کا فریضہ غزّہ کے عبوری دور کو فلسطین کی پائیدار خوشحالی کی بنیادمیں تبدیل کرنا ہے۔

شعث نے مزید کہا ہے کہ کمیٹی غزّہ کی، صدر ٹرمپ کے زیرِ صدارت 'امن بورڈ' کی رہبری اور غزہ کے نمائندہ اعلیٰ کی حمایت و تعاون  کے ساتھ کام کرے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا مقصد غزہ کی پٹی کے صرف بنیادی ڈھانچے کی ہی نہیں نفسیاتی حالت کی بھی تعمیرِ نو کرنا  ہے"۔

بیان کے مطابق، NCAG کا مقصد تحفظ، بجلی، پانی، صحتِ عامہ اور تعلیم جیسی بنیادی خدمات  کوبحال کرنا  اور امن، جمہوریت، اور انصاف کی بنیاد والی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے"۔

شعث نے کہا ہے کہ غزّہ کمیٹی، بلند ترین معیارِ صداقت اور شفافیت کے ساتھ اور ایک پیداواری اور سب  کے لئے روزگار کے مواقع کی حامل  معیشت کے قیام  کے لیے کام کرے گی"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ " ہم  امن کے ایک ایسے راستے کا خیر مقدم کرتے ہیں جوحقیقی فلسطینی حقوق اور حقِ خودارادیت کی طرف جانے والے راستے کا ضامن ہو" ۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو