بلیو اوریجن کا راکٹ، لانچنگ پیڈ پر، پھٹ گیا
بلیو اوریجن کا نیو گلین راکٹ، فلوریڈا کے کیپ کیناوریل میں واقع لانچنگ پیڈ پر پھٹ گیا
بلیو اوریجن کا راکٹ، لانچنگ پیڈ پر، پھٹ گیا
ہنگامی حکام کا کہنا ہے کہ دھوئیں یا دیگر ممکنہ خطرات سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ / AP

امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق  بلیو اوریجن کا نیو گلین راکٹ، فلوریڈا کے کیپ کیناوریل میں واقع لانچنگ پیڈ پر پھٹ گیا ہے۔

کمپنی نے جمعرات کے روز ایکس سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں  کہا ہے کہ"آج کے فائرنگ ٹیسٹ کے دوران ہمیں ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔"

کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام عملے کی خیریت معلوم کر لی گئی ہے۔

واقعے کے ویڈیو مناظر  میں راکٹ کے نیچے سے دھواں اٹھتا اور  بعد راکٹ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک بڑے شعلے میں تبدیل ہوتا دِکھائی دے رہا ہے۔

فلوریڈا کے رکنِ کانگریس مائیک ہیری ڈوپلوس، جن کے حلقے میں کیپ کیناوریل  بھی شامل ہے، نے ایکس سے  جاری کردہ  بیان میں کہا  ہے کہ ہم،  اس دھماکے کے حوالے سے جیرڈ ایساق مین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ہاریڈوپولوس نے کہا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا اور میں فوری کارروائی کرنے والے امدادی اہلکاروں، انجینئروں اور لانچنگ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

یہ دھماکہ ارب پتی جیف بیزوس کی خلائی تحقیقاتی کمپنی کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ثابت ہواہے۔

گزشتہ ماہ نیو گلین راکٹ ایک مواصلاتی سیٹلائٹ کو درست مدار میں پہنچانے کے مشن میں ناکام رہا تھا جس کے بعد اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"