تترک قومی ٹیم نے اپنی تاریخ میں تیسری بار فیفا ورلڈ کپ ٹورنا منٹ جو کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہو گا ، کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ترکیہ نے پلے آف میں کوسووا کو ایک۔صفر سے شکست دیتے ہوئے فائنلز کے لیے اپنی جگہ بنائی۔
ٹیم کی طرف سے کیرم آک ترک اولو نے 53ویں منٹ میں میچ کا واحد گول اسکو ر کیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ترک قومی ٹیم کو کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ 24 سال بعد قومی ٹیم فٹ بال کے عالمی کپ میں بھر پور طریقے سے ترکیہ کی نمائندگی کرے گی، اور ی اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیم قومی 'فتح سے ہمکنار ہو کر ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔
ترک صدر نے نے ٹیم کے لیے آسٹریلیا، پیراگوئے اور امریکہ کے خلاف گروپ میچوں میں کامیابی کی تمنا کا بھی اظہار کیا۔
https://x.com/RTErdogan?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2039081383050567971%7Ctwgr%5Edcf5b46f6aed5d984bda45cc76842f91d4c0e44b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcms.trtglobal.io%2Fpackages%2F69ccbfc8a51e66081ae45153%3FcontentId%3D69ccbfc8a51e66081ae45123
ترکیہ ، تاریخ میں اب تک دو بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
پہلی شرکت 1954 میں ہوئی تھی، جب ترکیہ گروپ مرحلے میں ہی ٹورنا منٹ سے باہر ہو گیا تھا اور کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکا تھا۔
البتہ دوسری بار نتیجہ بالکل مختلف رہا؛ 2002 کے ورلڈ کپ میں، جس کی مشترکہ میزبانی جنوبی کوریا اور جاپان نے کی تھی، ترکیہ نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔







