ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
انقرہ میں ایک تقریب میں ترک وزیر تجارت عمر  بولات نے کہا کہ وہ مصنوعات جو اس اسٹریٹجک آبی  راستے سے نہیں گزر پاتیں انہیں متبادل لاجسٹک چینلز کے ذریعے بھیجا جائے گا۔
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
عمر بولات / AA

ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ عبوری تجارت شروع کر دی ہے تاکہ آبنائے  ہرمز  میں خلل کے دوران خطّی ممالک تک مال کی ترسیل جاری رکھی جا سکے۔

انقرہ میں ایک تقریب میں ترک وزیر تجارت عمر  بولات نے کہا کہ وہ مصنوعات جو اس اسٹریٹجک آبی  راستے سے نہیں گزر پاتیں انہیں متبادل لاجسٹک چینلز کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

"ہم نے سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت عبوری تجارت شروع کر دی ہے۔ اس کے ذریعے وہ مصنوعات جو تنگِ ہرمز کے ذریعے نہیں گزرسکتیں، کچھ پائپ لائن کے ذریعے اور کچھ سڑک کے راستے سے  علاقائی ممالک تک پہنچتی رہیں گی،۔

بولات نے تصدیق کی کہ اس انتظام کے تحت اب عبوری ویزے جاری کیے جا رہے ہیں اور کہا کہ اس اقدام سے خلیج میں تجارتی بہاؤ کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے اس جنگ کی طرف اشارہ کیا جو فروری کے آخر میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہوئی جس کی وجہ سے پیٹروکیمیکلز، کیمیکلز اور کھاد سمیت مصنوعات میں سنگین خلل پیدا ہوا ہے۔

وزیر نے زور دیا کہ حکومت معاشی مفادات کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ ترکیہ نے لاجسٹکس میں بڑے ترقیاتی قدم اٹھائے ہیں اور اب اس شعبے کی مالیت $112 بلین ہے۔

زرعی حوالے سے بولات نے کہا کہ ترکیہ کے پاس مناسب ذخائر موجود ہیں اور اس سال ریکارڈ پیداوار کی توقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ حکومت نے کھاد کے مناسب ذخائر قائم کر لیے ہیں اور فراہمی کے مسائل سے بچنے کے لیے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"