دنیا
2 منٹ پڑھنے
آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے:سوڈانی فوج
سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے ملک کے جنوب میں مغربی کردفان ریاست کے شہر بابنوسا پر حملہ پسپا کر دیا
آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے:سوڈانی فوج
سوڈان / Reuters

سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے ملک کے جنوب میں مغربی کردفان ریاست کے شہر بابنوسا پر حملہ پسپا کر دیا۔

امریکی سوشل میڈیا کمپنی پر ایک بیان میں ایک فوجی ترجمان نے آر ایس ایف پر الزام لگایا کہ وہ روزانہ بابنوسا کو توپ خانے کی گولہ باری اور اسٹریٹجک ڈرونز سے نشانہ بنا رہی ہے، حالانکہ باغی گروپ نے پہلے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فوجیوں نے پیر کے روز شہر پر شروع کیے گئے نئے حملے کو فیصلہ کن طور پر پسپا کیا۔

بابنوسا ایمرجنسی روم جو ایک مقامی ریلیف کمیٹی ہے اس  کے مطابق، تقریبا 177,000 رہائشی بابنوسا پر جاری آر ایس ایف کی بمباری کی وجہ سے شہر سے فرار ہو چکے ہیں ۔

فوج نے اس جنگجو گروہ اور اس کی اتحادی فورسز کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کو "صرف ایک سیاسی اور میڈیا چال قرار دیا جو ان کی نقل و حرکت کو چھپانے کے لیے تھی۔

آر ایس ایف کے رہنما محمد حمدان دگالو نے 24 نومبر کو سوڈان میں یکطرفہ تین ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا، حالانکہ ان کی افواج نے دارفور اور کردفان ریاستوں میں کنٹرول بڑھایا اور شہریوں پر حملے کیے۔

 ترجمان نے فوج کی بین الاقوامی انسانی قانون، شہریوں کے تحفظ، اور انسانی ہمدردی کے کام میں سہولت فراہم کرنے کی وابستگی کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ انسانی صورتحال کو فوجی نقل و حرکت کے لیے ایک  ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جو بحران کو مزید خراب کرتی ہیں۔

آر ایس ایف کی طرف سے فوجی بیان پر فوری کوئی تبصرہ نہیں آیا۔

سوڈان کی 18 ریاستوں میں سے آر ایس ایف دارفور کے مغرب میں واقع تمام پانچ ریاستوں پر قابض ہے، سوائے شمالی دارفور کے کچھ شمالی حصوں کے جو اب بھی فوجی کنٹرول میں ہیں۔ فوج اس کے بدلے میں جنوب، شمال، مشرق اور مرکز کی باقی 13 ریاستوں کے زیادہ تر علاقوں پر قابض ہے جن میں دارالحکومت خرطوم بھی شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق،سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان تنازعہ، جو اپریل 2023 میں شروع ہوا، کم از کم 40,000 افراد ہلاک اور 12 ملین بے گھر ہو چکے ہیں،

دریافت کیجیے
ایران: امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تیکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا