مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہمارے جہاز پر قبضہ بحری قزاقی ہے،مذمت کرتے ہیں :ایران
ایران کی وزارتِ خارجہ نے حال ہی میں امریکی افواج کی جانب سے ایک کارگو جہاز کی ضبطی کی مذمت کی ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا
ہمارے جہاز پر قبضہ بحری قزاقی ہے،مذمت کرتے ہیں :ایران
ایران-امریکہ / Reuters

ایران کی وزارتِ خارجہ نے حال ہی میں امریکی افواج کی جانب سے ایک کارگو جہاز کی ضبطی کی مذمت کی ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ اتوار کے روز ہمارے  تجارتی جہاز توسکا پر امریکی دہشت گرد فوج کے غیر قانونی اور پُرتشدد حملے کی سخت مذمت کرتی ہے

اس واقعے کو بحری  قزاقی اور دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی  اور امریکہ کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی ہے جو 7 اپریل سے شروع ہوئی تھی۔

 ایران  نے اپنے  پرچم بردار جہاز کے ساتھ ساتھ اس کے عملے اور ان کے خاندانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ بلا شبہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع اور ایرانیوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گا جبکہ مزید کشیدگی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ امریکی بحری افواج نے خلیجِ عمان میں ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز توسکا کو اس وقت ضبط کیا جب اس نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سینٹ کام نے پیر کے روز کہا کہ یکم اپریل سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے امریکی افواج 27 تجارتی جہازوں کو واپس مڑنے یا کسی ایرانی بندرگاہ کی طرف لوٹنے کی ہدایت دے چکی ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع