دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی میزائلوں نے کئی اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا
حکام نے رہائشی ڈھانچے کو نقصان کی اطلاع دی
ایرانی میزائلوں نے کئی اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا
Missiles launched from Iran towards Israel are seen from Tubas / Reuters
18 جون 2025

ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے متعددمقامات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اس  حملے کو روکنے میں ناکام رہا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق ایران سے داغے گئے ، متعدد میزائل  اسرائیلی علاقوں میں گرے۔

اگرچہ فوج نے حملے کے مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن اسرائیل ہیوم اخبار نے ابتدائی جائزوں کی بنیاد پر رپورٹ کیا کہ کم از کم دو میزائل القدس اور تل ابیب کے قریب شارون کے علاقے میں گرے۔

چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ میزائل حملوں سے وسطی اسرائیل میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا اور آگ بجھانے والے عملے نے  20 گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

رپورٹس کے مطابق، میزائل کے ٹکڑے شمالی اسرائیل میں ایک عمارت سے ٹکرائے، جبکہ گرنے والے میزائل اور ملبے نے کھلے علاقوں میں کئی مقامات پر آگ لگا دی۔

علاقائی کشیدگی میں گزشتہ  جمعہ  کو  اسرائیل  کے ایران کے کئی مقامات  کہ جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات بھی  شامل تھیں پر فضائی حملے کرنے  پر اضافہ ہوا تھا،  جس  پر تہران نے جوابی حملے کیے تھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں کے بعد سے کم از کم 24 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 224 افراد ہلاک اور 1,000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان