دنیا
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ-اٹلی کا مشترکہ ڈرون طیارہ تکمیل کے قریب
ترکیہ کی دفاعی کمپنی بائیکار اور اٹلی کی دفاعی کمپنی  لیونارڈو کی شراکت سے زیرِ تکمیل پہلا درمیانے درجے کا ڈرون ہوائی جہاز (UAV) اپریل تک مکمل ہو جائے گا
ترکیہ-اٹلی کا مشترکہ ڈرون طیارہ تکمیل کے قریب
پہلے درمیانے درجے کے یو اے وی کو اٹلی میں لیونارڈو کی رونچی دے لیجیوناری سہولت پر حتمی شکل دی جائے گی۔ [تصویر: اناطولیہ ڈرون کیریئر پر بیرقدار ٹی بی 3] / AA

ترکیہ کی دفاعی کمپنی بائیکار اور اٹلی کی دفاعی کمپنی  لیونارڈو کی شراکت سے زیرِ تکمیل پہلا درمیانے درجے کا ڈرون ہوائی جہاز (UAV) اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔

لیونارڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روبرٹو چنگولانی نے 2025 کے مالیاتی نتائج کی پیشکش کے لئے  منعقدہ  پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ  کمپنی نے UAV شعبے میں غیر معمولی رفتار حاصل کی ہے اور ہم، ترکیہ کی ڈرون ساز کمپنی بائیکار کے ساتھ قریبی تعاون میں ہیں۔

انہوں نے کہا  ہےکہ دونوں کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر نئی ٹیکنالوجیوں کے اتحاد  پر کام کر رہی ہیں اور مزید تفصیلات اگلے چند ہفتوں میں متوقع ایک تازہ  حکمتِ عملی منصوبے میں بیان کی جائیں گی۔

ترقی کی تیز رفتار پر زور دیتے ہوئے، چنگولانی نے کہا ہے کہ محض آٹھ ماہ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اپریل تک UAV کی اسیمبلنگ اور پیداوار شمالی اٹلی کےعلاقے رونچی ڈے لیگیوناری میں لیونارڈو کی تنصیبات پر مکمل کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مختلف قسم کے پلیٹ فارمز کو کور کرتا ہے، جن میں فکسڈ وِنگ اور روٹری وِنگ دونوں نظام شامل ہیں۔

وسیع پیداوار اور فروخت کی طرف جانے سے پہلے کہ جن کی تعداد سینکڑوں یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے طیارے تقریباً ایک سال کے تجرباتی مرحلے سے گزارے جائیں گے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو