سیاست
2 منٹ پڑھنے
برطانیہ اور فرانس خلیج فارس کے راستے کھولنے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کریں گے
مذاکرات کا مقصدکسی پائیدار جنگ بندی قائم ہو نے پر  حالیہ سفارتی معاہدوں کو ایک ٹھوس فوجی منصوبے میں تبدیل کرنا ہے جو حالات کی اجازت ملتے ہی نافذ کیا جا سکے۔
برطانیہ اور فرانس خلیج فارس کے راستے کھولنے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کریں گے
فوجی منصوبہ ساز ایک اہم بحری گزرگاہ کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے لندن میں جمع ہوئے۔ (تصویر: فائل) / AFP

اس ہفتے برطانیہ اور فرانس نے حکمتِ عملی تیار کرنے کے لیے 30 سے زائد ممالک کے عسکری منصوبہ سازوں کا ایک اجلاس بلایا ہے تاکہ اسٹریٹجک طور پر اہم آبنائے  ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔

یہ دو روزہ کانفرنس بدھ سے شروع ہو کر برطانیہ کے شمالی لندن میں واقع مستقل  جوائنٹ ہیڈکوارٹرز، نورث ووڈ، میں منعقد ہو رہی ہے۔

مذاکرات کا مقصدکسی پائیدار جنگ بندی قائم ہو نے پر  حالیہ سفارتی معاہدوں کو ایک ٹھوس فوجی منصوبے میں تبدیل کرنا ہے جو حالات کی اجازت ملتے ہی نافذ کیا جا سکے۔

عسکری منصوبہ سازوں نے فوجی صلاحیتوں، کمان اور کنٹرول، اور یہ کہ افواج خطے میں کیسے تعینات ہو سکیں گی، پر توجہ مرکوز کی۔

جب امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر مشترکہ حملے کیے تو 2مارچ کو تہران نے تیل اور گیس کی برآمدات کے لیے نہایت اہم  ہونے والی آبنائے ہرمز  پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان نے 11 تا 12 اپریل کو امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کی میزبانی کی،  اس سے قبل  8 اپریل کو ثالثی کے ذریعے 14 روزہ جنگ بندی طے پائی، جو واشنگٹن کے وقت کے مطابق بدھ کی شام ختم ہونے والی تھی۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرے گا تاکہ تہران کو 'متحدہ پیشکش' تیار کرنے کا وقت مل سکے، یہ اعلان  پاکستانی حکام کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

مزید مذاکرات کے دور کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ بحری آمدورفت  کے  دوبارہ کھلنے کے بارے میں غیر یقینی  کی کیفیت برقرار ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے