دنیا
3 منٹ پڑھنے
پوتن نے یوکرین میں لڑنے والے شمالی کوریائی فوجیوں کو 'بہادر' قرار دیا
پوتن نے کوریا کی آزادی کی سالگرہ پر لکھے گئے خط میں، روسی افواج کی یوکرین میں مدد کرنے والے شمالی کوریائی فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔
پوتن نے  یوکرین میں لڑنے والے شمالی کوریائی فوجیوں کو  'بہادر' قرار دیا
روس کے ڈوما کے چیئرمین ویاچیسلاو ولوڈن (بائیں) ریاستی میڈیا کے مطابق جمعرات کو شمالی کوریا کے دارالحکومت پہنچے۔ / AP

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں لڑنے کے لیے بھیجے گئے شمالی کوریا کے فوجیوں کو ایک خط میں 'بہادر' قرار دیا، جیسا کہ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔

جاپانی حکمرانی سے کوریا کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر لکھے گئے خط میں، پوتن نے یاد دلایا کہ کس طرح سوویت ریڈ آرمی کے یونٹس اور شمالی کوریا کی افواج نے مل کر جاپانی سامراجیت  کو ختم کرنے کے لیے جنگ لڑی تھی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ، پوتن نے کہا ہے ، 'جنگ کےایام  میں مضبوطی پکڑنے والی دوستی، خیر سگالی اور باہمی امداد کے رشتے آج بھی مضبوط اور قابل اعتماد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، 'یہ بات  عیاں ہے کہ ڈی پی آر کے فوجیوں نے یوکرینی قبضہ کاروں سے کورسک کے علاقے کو آزاد کرانے میں بہادری سے حصہ لیا۔' خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق، پوتن نے کہا، 'روسی عوام ہمیشہ ان کی بہادری اور قربانیوں کو یاد رکھیں گے۔'

پوتن نے مزید کہا کہ دونوں ممالک 'اپنی خودمختاری کا مشترکہ طور پر اور مؤثر طریقے سے دفاع کرتے رہیں گے اور ایک منصفانہ اور کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔'

پوتن کے شمالی کوریا کے دورے کے بعد سے روس اور شمالی کوریا کے تعلقات میں حالیہ دنوں میں مزید قربت آئی ہے،  دونوں ممالک نے گزشتہ سال ایک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط  بھی کیے تھے۔

اپریل میں، شمالی کوریا نے پہلی بار تصدیق کی کہ اس نے یوکرین میں روسی فوجیوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر اپنی فوجیوں کی ایک جماعت تعینات کی ہے۔

جنوبی کوریا اور مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ نے 2024 میں روس کے کورسک علاقے میں 10,000 سے زیادہ فوجی بھیجے۔ علاوہ ازیں  توپ خانے کے گولے، میزائل اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ سسٹم بھی فراہم کیے۔

سیول نے کہا  ہے کہ روس کے لیے لڑنے والے  شمالی کوریا کے تقریباً 600 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں  زخمی ہو ئے ہیں۔

بہادر فوجی

پوتن کے خط کے ساتھ ہی ایک روسی وفد نے پیانگ یانگ کا دورہ کیا، اور  دوما کے اسپیکر نے یوکرین میں 'بہادر فوجی' بھیجنے پر کم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ  وفد جمعرات کو پہنچا اور 'کوریا کی آزادی کی 80ویں سالگرہ' کے موقع پر ایک فوجی اعزاز کے ساتھ ان کا  استقبال کیا گیا۔

'یوکرینی جارحیت پسندوں کو نکالنے کے لیے کورسک کی آزادی کی کارروائیوں میں بہادر فوجی بھیجنے  پر روسی اسپیکر نے کم کا شکریہ ادا کیا کہ

انہوں نے مزید کہا کہ روس کبھی بھی شمالی کوریا کے ان فوجیوں کو نہیں بھولے گا 'جنہوں نے روس میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر جنگ کی۔'

دوسری جانب، کم نے کہا کہ وفد کا دورہ  شمالی کوریا-روس تعلقات کو مزید فروغ دینے میں  معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  دو دن پہلے ان کی پوتن کے ساتھ فون پر بات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور 'ریاستی قیادت کے درمیان قریبی رابطے اور مواصلات' پر اتفاق کیا گیا۔

یہ کال جمعہ کے روز پوتن اور ٹرمپ کے درمیان سربراہی اجلاس سے تین دن پہلے ہوئی، جو 2021 کے بعد سے کسی موجودہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان پہلی ملاقات ہو گی، کیونکہ ٹرمپ روس کی تین سال سے زیادہ جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات