دنیا
2 منٹ پڑھنے
فن لینڈ میں دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم ،5 افراد ہلاک
فن لینڈ کے جنوب مغربی علاقے ایورا  ہوائی اڈے  کے قریب جنگلاتی علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے
فن لینڈ میں دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم ،5 افراد ہلاک
/ Reuters

فن لینڈ کے جنوب مغربی علاقے ایورا  ہوائی اڈے  کے قریب جنگلاتی علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہفتہ کے روز دوپہر کے کچھ دیر بعد کوتووا قصبے کے قریب ہوا جس کا ملبہ اوہیکلکوٹی روڈ سے تقریبا 700 میٹر (گز) کے فاصلے پر گر گیا۔ 

نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن (این بی آئی) کے چیف انسپکٹر جوہانس سیریلا نے بتایا کہ ہفتے کے روز یورا ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ پرواز کے منصوبے کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر میں دو اور دوسرے میں تین افراد سوار تھے، دونوں ہیلی کاپٹر فن لینڈ کے باہر رجسٹرڈ تھے۔ 

فن لینڈ کے اخبار ہیلسنجن سانومت کے حوالے سے ایسٹونیائی پبلک براڈکاسٹنگ (ای آر آر) کی رپورٹ کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر ایسٹونیا میں رجسٹرڈ تھا جبکہ دوسرا آسٹریا میں رجسٹرڈ تھا۔

دونوں کا تعلق ایسٹونیا کی کمپنیوں سے تھا۔ ایک این او بی ای اور دوسرا ایلون کی ملکیت تھا۔ 

یلے نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر ایوی ایشن کے ایک شوقیہ ایونٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ 

نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کی قیادت کر رہا ہے اور فن لینڈ اور ایسٹونیا کے حکام تعاون کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے