دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہنگری موٹروے پر بس حادثہ، ایک درجن سے زیادہ مسافر ہلاک
ہنگری کی M3 موٹروے پر المناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 20 شدید زخمی ہو گئے ہیں: میگیار
ہنگری موٹروے پر بس حادثہ، ایک درجن سے زیادہ مسافر ہلاک
ہنگری میں سابادباتیاں کے قریب ایم 7 موٹروے پر بس حادثے کے مقام پر امدادی کارکن کام کر رہے ہیں جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے، 15 اگست 2021ء۔ [فائل فوٹو] / Reuters

ہنگری کے وزیرِاعظم پیٹر میگیار نے ،ہنگری کی M3 موٹروے پر رات کے وقت پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد  کی ہلاکت  اور کم از کم 20 کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بجے ہنگری کے شمال مشرقی علاقے 'میزوکیرستیش 'کے قریب پیش آیا۔ پولینڈ کی نمبر پلیٹ والی ایک سیاحتی بس، جس میں 57 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے، سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری اور الٹ گئی۔

میگیار نے فیس بک سے جاری  کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "ایم3  موٹروے پر رات کے وقت پولینڈ نمبر پلیٹ والی ایک بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 20  شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ میں متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

ہنگامی امدادی ٹیموں نے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموںکو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا اور اجتماعی زخمیوں سے نمٹنے کے ہنگامی پروٹوکول فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا ادارے 24.hu کے مطابق، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے اتوار کو بتایا کہ فائر فائٹرز نے بس حادثے کے مقام سے 35 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم بعض مسافر اب بھی بس کے نیچے پھنسے ہوئے تھے۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی