ثقافت
2 منٹ پڑھنے
کنٹری میوزک کی مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں
ان کے اہل خانہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں مایہ ناز فنکارہ کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
کنٹری میوزک کی مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں
ڈولی پارٹن

کنٹری میوزک کی معروف افسانوی شخصیت ڈولی پارٹن  80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 ان کے اہل خانہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں مایہ ناز فنکارہ کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

فنکارہ کے مینیجر نے بھی اطلاع دی ہے کہ پارٹن کا     نیش وِل  میں انتقال ہو گیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کینسر کے خلاف ایک بہادرانہ اور مختصر جنگ کے بعد ڈولی نے اپنے عزیزوں کی موجودگی میں وینڈربلٹ-انگرام کینسر سینٹر میں آخری سانسیں لیں۔

ڈولی ربیکا پارٹن 19 جنوری 1946 کو ٹینیسی کے گریٹ سموکی ماؤنٹینز میں پیدا ہوئیں۔ 12 بچوں کے خاندان میں چوتھے نمبر پر آنے والی پارٹن نے ایک ایسے ماحول میں پرورش پائی جہاں موسیقی کی جڑیں نسلوں پرانی تھیں۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران 49 اسٹوڈیو البمز اور 9 لائیو ریکارڈنگ البمز ریلیز کرنے والی پارٹن کو 10 گریمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ کئی باوقار اعزازات سے نوازا گیا۔

پارٹن نے اپنے شوہر کارل ڈین کے ساتھ جن سے ان کی شادی کو تقریباً 60 سال ہو چکے تھے، میڈیا کی نظروں سے دور ایک پرسکون زندگی گزاری۔

 کارل ڈین کا انتقال 3 مارچ 2025 کو 82 برس کی عمر میں ہوا تھا۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے