مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
اسرائیل نے ہیرام ہسپتال کے قریب فضائی حملہ کر کے 4 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے: قومی خبر ایجنسی
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
لبنان کے جنوبی بندرگاہی شہر صیدا میں اسرائیلی حملے کے مقام پر لوگ ایک کافی شاپ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، بدھ، 8 اپریل 2026۔ / AP

لبنان کی سرکاری 'قومی خبر ایجنسی ' کے مطابق آج بروز بدھ علی الصبح جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملہ ہیرام ہسپتال کے قریب جل البحر کے علاقے میں ایک عمارت کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے۔حملے کے نتیجے میں 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دیگر حملوں میں، اسرائیل نے شقرا قصبے میں طبی عملے کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا، جس  کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی توپ خانے نے ہنیہ (Hanniyeh) اور منصوری کے علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

خبر ایجنسی نے حدّہ تھہ، رب ثلاثین اور  عباسیہ کے قصبوں  کفرا اور جمیجمہ  پر بھی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، ایران پر بمباری اور حملوں کو دو ہفتوں کے لیے "معطل" کرنے پر اتفاق کرنے سے متعلقہ، اعلان سے چند گھنٹے بعد کئے گئے  ہیں ۔ تاہم اسرائیل وزارتِ  اعظمیٰ  دفتر نے واضح کیا ہے کہ دو ہفتوں کی یہ جنگ بندی "لبنان کا احاطہ نہیں کرتی"۔

یاد رہے کہ لبنان،2 مارچ کو، اُس وقت 'مشرق وسطیٰ  جنگ' کی لپیٹ میں آ گیا تھا جب اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی اور ایران کے اُس وقت کے دینی لیڈر علی خامنہ ای کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد تہران کے حامی شیعہ گروپ حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملے شروع کر دیئے  تھے۔

2 مارچ سے تاحال  اسرائیل نے لبنان پر  حملوں میں شدت پیدا کر دی  اور ملک کے جنوبی حصے میں اپنا قبضہ مزید پھیلا  دیا ہے۔ لبنان میں اب تک تقریباً 1,500 افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 4,500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ