دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی دفاعی کمان نے گرین لینڈ میں طیارے اتار دیئے
نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے گرین لینڈ کے پیٹوفک   فوجی اڈے  پر طیارے بھیجے ہیں کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خود مختار ڈنمارک کی اس سرزمین کو حاصل کرنے کی کوششوں کے باعث کشیدگی بڑھ گئی ہے
امریکی دفاعی کمان نے گرین لینڈ میں طیارے اتار دیئے
امریکہ-گرین لینڈ / Reuters

نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے گرین لینڈ کے پیٹوفک   فوجی اڈے  پر طیارے بھیجے ہیں کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خود مختار ڈنمارک کی اس سرزمین کو حاصل کرنے کی کوششوں کے باعث کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ نے X پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ   امریکی  طیارے جلد ہی گرین لینڈ کے پیٹوفک اسپیس بیس پہنچیں گے۔

NORAD نے کہا کہ یہ تعیناتی طویل المدتی طے شدہ سرگرمیوں کا حصہ ہے جو امریکہ ، کینیڈا اور ڈنمارک کے درمیان دفاعی تعاون کو قائم اور مضبوط کرتی ہیں۔

کمانڈ نے کہا کہ اس تعیناتی کا ہم آہنگی  سے  ڈنمارک کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے اور تمام افواج مناسب سفارتی منظوریوں کے تحت عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی معلوم ہواہے کہ  گرین لینڈ کو متوقع آپریشنز کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ طیارے شمالی امریکہ کے دفاع کے لیے معمول کے آپریشنز کریں گے۔

پیٹوفک اسپیس بیس،جسے پہلے تھول ایئر فورس بیس کے نام سے جانا جاتا تھا، شمال مغربی گرین لینڈ میں ایک امریکی فوجی تنصیب اور مواصلاتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے اور وہاں ایک میزائل وارننگ سسٹم نصب ہے۔

گرین لینڈ جو  تاج ِڈنمارک کاایک خود مختار علاقہ ہے، اپنے اسٹریٹجک آرکٹک  محل وقوع ، معدنی وسائل اور روسی و چینی موجودگی کے حوالے سے ٹرمپ کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

ڈنمارک اور گرین لینڈ دونوں نے اس سرزمین کی منتقلی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور جزیرے پر ڈنمارک کی خودمختاری کی تصدیق کی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"