ایشیا
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
ترک وزارتِ خارجہ نے شمالی سماٹرا اور فلورس میں آنے والے زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی پر زور دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
انڈونیشیا / AFP

ترکیہ نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں جس میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہوئے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچی، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترک وزارتِ خارجہ نے شمالی سماٹرا اور فلورس میں آنے والے زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی پر زور دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم  ہلاک  ہونے والوں کے اہلخانہ اور انڈونیشیا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔"

جزائر کے مختلف حصوں میں ان  زلزلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جبکہ خطے میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ آفت سے نمٹنے والی ٹیمیں تباہی کے حجم کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کا ایک مشکل عمل شروع ہو چکا ہے۔

اتوار کے روز بھی جاری رہنے والی تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیوں میں بچ جانے والوں تک پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ جزیرہ فلورس میں ایندھن اور ایل پی جی  کی سپلائی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

سیکا، مبرائے، ناگیکیو، بیما اور سیلایار کے علاقوں میں تقریباً 6 ہزار افراد نے محفوظ مقامات پر پناہ لی ہے۔ زلزلے میں 914 مکانات، 93 تعلیمی ادارے، 36 طبی مراکز اور 38 عوامی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔



 

دریافت کیجیے
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
ٹرمپ نوبل امن پرائز  کے انتخاب کو ٹرمپ نے "شرمناک" قرار دیا اور ناروے پر کڑی نکتہ چینی کی
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
مسئلہ قبرص پر یورپی یونین مخلص نہیں ہے:شمالی ترک قبرص
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
امریکی فوج ملک میں مڈ ٹرم الیکشنز تک ایران کے خلاف حملوں کے آپشنز پر غور کر رہی ہے
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
نیتن یاہو  نے حقائق میں ہیرا پھیری کی ہے
حماس: اسرائیل کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
گوتیرس پاکستان میں،اعلی رہنماوں سے ملاقات
امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں:ایران
امریکہ ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے
بھارت: راہول گاندھی سمیت متعدد ارکان پارلیمان گرفتار