دنیا
2 منٹ پڑھنے
تائیوان میں رائس مل میں آتشزدگی
کوئی فوری رپورٹس زخمیوں کی نہیں، آگ شروع ہونے کے وقت کوئی ملازم سہولت گاہ میں موجود نہیں تھا۔
تائیوان میں رائس مل میں آتشزدگی
FILE PHOTO: On Monday, a rice mill in Taiwan’s Yilan Country was engulfed in a raging fire. / AP
30 جون 2025

مقامی میڈیا نے اطلاع دی  ہے کہ تائیوان میں پیر کے روز ایک چاول مل کے گودام میں لگنے والی وسیع پیمانے کی  آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں تک جدوجہد کی ۔

مقامی نشریاتی ادارے ٹی وی بی ایس کے مطابق، فوری طور پر کسی کے  زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

آگ کے نتیجے میں گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوئے جو نیشنل فری وے نمبر 5 کے ساتھ میلوں دور تک نظر آئے۔ یہ شاہراہ دارالحکومت تائپے کو ییلان کاؤنٹی سے جوڑتی ہے۔

ییلان کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ سے پانچ فائر بریگیڈز اور دو درجن سے زائد فائر فائٹرز کو فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا۔

آگ نے 3,000 مربع میٹر کے گودام کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، شعلے کئی منزلوں تک بلند ہو گئے اور قریبی زرعی ڈھانچوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا۔

آگ لگتے وقت گودام میں کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حکام یہ جانچ رہے ہیں کہ آیا بجلی کی خرابی یا زرعی کیمیکلز کے غیر مناسب ذخیرہ نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں کردار ادا کیا۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان