مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران کی فضائی حدود کنٹرول میں ہے،جنگ جاری رکھیں گے:نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی جنگ "اپنی پوری طاقت کے ساتھ" جاری رکھے گا، اور دعویٰ کیا کہ ایک ہفتے کی بمباری کے بعد امریکہ کے ساتھ مل کر تہران کے آسمانوں پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے
ایران کی فضائی حدود کنٹرول میں ہے،جنگ جاری رکھیں گے:نیتن یاہو
نیتین یاہو / AP

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی جنگ "اپنی پوری طاقت کے ساتھ" جاری رکھے گا، اور دعویٰ کیا کہ ایک ہفتے کی بمباری کے بعد امریکہ کے ساتھ مل کر تہران کے آسمانوں پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

نیتن یاہو نے اتوار کو ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ ہمارے پاس ایرانی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور کئی دیگر مقاصد حاصل کرنے کا ایک منظم منصوبہ موجود ہے،"

نیتن یاہو نے کہا  کہ  ہم وطنوں  آپ مجھے، حکومت اور ہمارے بہادر فوجیوں سے کہتے ہیں کہ ہم فتح تک جاری رکھیں اور میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ  جنگ جاری رکھیں گے،" ۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی پائلٹوں کی بمبار  مہم کی وجہ سے ہم نے ایران کے دارالحکومت کے فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔"

ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "حقیقت کا لمحہ" قریب آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7  اکتوبر کے واقعات کے بعد جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا، اسرائیل نے مشرقِ وسطیٰ کا چہرہ بدل دیا ہے  جبکہ  اس نے خود کو بھی بدل لیا ہے، ۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے دشمنوں کو ختم کرنے کے لیے خطرات سے بھرپور فیصلے کیے ہیں۔

28 فروری سے اسرائیل اور امریکہ ایران پر حملے کر رہے ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے، جن میں رہبر اعلی علی خامنہ ای اور کئی سیکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔

 تہران نے اسرائیل کی طرف میزائلوں اور ڈرونز  سے حملے کر کے جواب دیا ہے۔

جواباً ایران نے خلیجی ممالک اور اردن میں امریکی  تنصیبات  کو بھی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں