مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران: ہم خلیج فارس میں بارودی سرنگیں نصب کر سکتے ہیں
اگر امریکہ یا اسرائیل نے ہمارے ساحل یا جزیروں کو نشانہ بنایا تو ہم خلیج فارس میں بحری بارودی سرنگیں نصب کر سکتے ہیں: ایران
ایران: ہم خلیج فارس میں بارودی سرنگیں نصب کر سکتے ہیں
مال بردار بحری جہاز عربی خلیج میں متحدہ عرب امارات میں آبنائے ہرمز کی طرف رواں دواں ہیں، جمعرات، 19 مارچ 2026 کو۔ / AP

ایران نے پیر کے روز خبردار کیا ہےکہ اگر امریکہ یا اسرائیل نے ہمارے ساحل یا جزیروں کو نشانہ بنایا تو ہم خلیج فارس میں بحری بارودی سرنگیں نصب کر سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو  دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک  بند ہو سکتی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے شائع  کردہ بیان کے مطابق  ایران قومی دفاعی کونسل نے کہا ہے کہ کوئی بھی حملہ اہم سمندری راستوں اور رسل و رسائل رُوٹوں  میں بارودی سرنگوں کی تنصیب  کا سبب بن  جائے گا۔ اس کاروائی  میں  ساحل سے چھوڑی گئی تیرتی بارودی سرنگوں کا استعمال بھی شامل ہے۔

یہ وارننگ پہلے سے بند آبنائے ہُرمزسے مشابہہ صورتحال پیدا کر سکتی  اور بحری ٹریفک کو ایک طویل عرصے تک بند کر سکتی ہے۔

تہران نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال کی ذمہ داری حملہ کرنے والے کسی بھی فریق پر ہوگی اور غیر جارح ممالک صرف ایران کے ساتھ رابطے کے ذریعے ہی محفوظ طور پر ہرمز سے گزر سکیں گے۔

انرجی شاک  کے خدشات میں اضافہ

واضح رہے کہ آبنائےہرمز کے ذریعے یومیہ  تقریباً 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل کی جاتی ہے۔یہ راستہ مارچ کے اوائل سے ہی شدید طور پر متاثر ہے  جس کے باعث  جہاز رانی کے اخراجات  اور عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد توانائی کی ترسیل میں مزید خلل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔  

تہران خطے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے جوابی کارروائیاں کر رہا  اور  اردن، عراق اور دیگر   خلیجی ممالک  میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ خلیج میں بارودی سرنگوں کی تنصیب تناو میں ایک ڈرامائی اضافے کا سبب بن سکتی اور وسیع پیمانے کے اقتصادی جھٹکے  کی اور عالمی منڈیوں کے مزید عدم استحکام کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔  

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی