دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا: فوجی اڈے پر حملہ، 5 فوجی ہلاک 33 زخمی
سانتا روزا ڈیل سور میں واقع فوجی اڈے پر دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونوں کے ذریعے حملے  کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے ہیں
کولمبیا: فوجی اڈے پر حملہ، 5 فوجی ہلاک 33 زخمی
COLOMBIA-ELECTION-CAMPAIGN

کولمبیا کے قصبے سانتا روزا ڈیل سور میں واقع ایک فوجی اڈے پر دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونوں کے ذریعے حملے  کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک  اور 33 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں  سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

کولمبیا  مسلّح افواج کے فرسٹ ڈویژن نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونوں کے ذریعے کیا گیا یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فوج نے اعلان کیا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لیے علاقے میں فضائی معاونت کے ساتھ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر نشر کئے گئے اور تصدیق شدہ ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونوں نے فوجی تنصیبات کے بنیادی ڈھانچے، بیرکوں اور انتظامی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں عمارتوں کی چھتیں منہدم ہوگئیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

صدر ابیلاردو دے لا ایسپرییا نے اپنے سوشل میڈیا  حساب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی ریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے قومی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنا کر کئے گئے  اس حملے کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں کولمبیا کے دفاعی عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔

تاحال کسی مسلح تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے بھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دریافت کیجیے