دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین، روس، ایران اور پاکستان نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں کی مخالفت کر دی
چار ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دائرہ کار میں نیویارک میں ہونے والی چہار رکنی اجلاس میں افغانستان کی قیادت اور اس کی زمینی سالمیت پر زور دیا۔
چین، روس، ایران اور پاکستان نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں کی مخالفت کر دی
Russia’s Sergey Lavrov, China’s Yue Xiaoyong, Iran’s Abbas Araghchi and Pakistan’s Umer Siddique. / @stuartyueh via X / X

چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہاہے کہ چین، روس، ایران اور پاکستان نے جنگ زدہ افغانستان میں فوجی اڈے دوبارہ قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی ہے۔

یہ مخالفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عبوری طالبان انتظامیہ سے کہا کہ وہ بگرام ایئر بیس کو پینٹاگون کے حوالے کر دے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ چار ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے ایک غیر رسمی ملاقات کی۔

گو نے کہا  کہ چار فریقی اجلاس کے مشترکہ بیان میں افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا گیا ۔

ترجمان نے کہا کہ بیان میں ان ممالک کی طرف سے افغانستان اور خطے میں فوجی اڈے دوبارہ قائم کرنے کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا گیا جو ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، افغانستان کے لیے چینی نمائندہ یو شیاؤیونگ، اور پاکستانی سینئر سفارتکار عمر صدیق نے شرکت کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گو نے کہا، یہ مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک اس کی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کا کتنا احترام کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر طالبان انتظامیہ بگرام ایئر بیس کا کنٹرول پینٹاگون کے حوالے نہ کرے تو "برےنتائج" سامنے آئیں گے۔

طالبان اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آئے جب امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج نے دو دہائیوں پر محیط جنگ کے بعد افغانستان سے مکمل انخلا کیا۔

کابل نے اپنی علاقائی سالمیت پر مذاکرات سے انکار کر دیا ہے اور ٹرمپ سے 2020 کے دوحہ معاہدے پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ