مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
امریکہ نے حملہ کیا تو اس کی تنصیبات بھی نہیں بچیں گی:ایران
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ان کے ملک پر حملہ کیا، تو ایرانی افواج کسی بھی جغرافیائی حد کی پرواہ کیے بغیر امریکہ کے مادی اور معنوی (اسٹریٹجک) اہداف پر جوابی حملے کریں گی
امریکہ نے حملہ کیا تو اس کی تنصیبات بھی نہیں بچیں گی:ایران
محمد اکرمینیا

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ان کے ملک پر حملہ کیا، تو ایرانی افواج کسی بھی جغرافیائی حد کی پرواہ کیے بغیر امریکہ کے مادی اور معنوی (اسٹریٹجک) اہداف پر جوابی حملے کریں گی۔

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے قریبی سمجھے جانے والے نیم سرکاری نیوز ایجنسی "دفاع پریس" سے گفتگو کرتے ہوئے اکرمینیا نے امریکہ کو سخت وارننگ دی۔

خطے میں امریکی موجودگی کے علاوہ، جنوب مغربی ایشیا سے باہر بھی امریکی اڈوں اور وہاں تعینات افواج کا ذکر کرتے ہوئے اکرمینیا نے کہا، "کسی بھی جارحیت کی صورت میں، ایرانی مسلح افواج بغیر کسی جغرافیائی سرحد کے، امریکہ کے تمام مادی اور معنوی مقامات کو نشانہ بنائیں گی۔"

محمد اکرمینیا نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا صرف اور صرف ایران کی جانب سے پیش کردہ شرائط کو تسلیم کیے جانے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

دریافت کیجیے