سیاست
2 منٹ پڑھنے
مارک روبیو کا اسرائیل-لبنان جنگ کے بتدریج خاتمے کا منصوبہ
امریکی وزیر خارجہ نے لبنانی اور اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ براہ راست سفارتی مذاکرات کے دوران مرحلہ وار کمی کا روڈ میپ پیش کیا ہے۔
مارک روبیو کا اسرائیل-لبنان جنگ کے بتدریج خاتمے کا منصوبہ
اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کے دوران روبیو کا بتدریج کشیدگی میں کمی کے منصوبے پر زور۔ (تصویر: فائل) / AP

ایک امریکی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا  کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِ اعظم ب نیتن یاہو دونوں سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی مذاکرات کے بارے میں بات کی اور "بتدریج کشیدگی میں کمی"  کے حوالے سے ایک  منصوبہ پیش کیا ۔

اہلکار نے کہا امریکہ نے بطورِ اولین قدم تجویز کیا ہے کہ حزبِ اللہ اسرائیل پر تمام حملے روک دے اور بدلے میں اسرائیل بیروت میں کسی قسم کی کشیدگی یا اشتعال انگیزی سے پرہیز کرے ۔

اہلکار کے مطابق، "یہ چیز   تنازعے  میں بتدریج  کمی اور  جنگ  کو مؤثر طور پر  ختم کرنے کی راہ ہموار کرے  گا۔"

اسرائیل کو "پہلے" رکنا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ عون نے اس تجویز کو آگے بڑھانے اور کسی نوعیت کا معاہدہ کرانے کی کوشش کی ہے۔

تاہم، لبنانی پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری، جنہوں نے حزبِ اللہ کی جنگ بندی کے عہد کی "ضمانت" دینے کا دعویٰ کیا، نے بوجھ اسرائیل پر ڈالا کہ وہ "پہلے حملے کرنا بند  کرے۔"

نیتن یاہو نے اتوار کو کہا تھا کہ انہوں نے حزبِ اللہ کے خلاف جنگ  میں افواج کو لبنان میں مزید پیش قدمی کرنے  کا حکم دیا ہے، حالانکہ چھ ہفتے سے زیادہ پہلے ایک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

فوج نے اتوار کے روز بتایا کہ تازہ پیش قدمی میں اسرائیلی افواج نے نو سو سالہ بوفورٹ قلعہ اور جنوبی لبنان میں ایک حکمتِ عملی کی چوٹی پر قبضہ کر لیا، یہ ایک ایسے دن کے روز ہوا جب حزبِ اللہ کی شمالی اسرائیل کی طرف شدید فائرنگ کی گئی تھی، جس کے باعث اسکول بند اور  کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکہ یہ توقع نہیں رکھتا کہ اسرائیل اپنے شہریوں پر حزبِ اللہ کی جانب سے جاری حملوں کو برداشت کرے گا۔

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 2 مارچ سے اب تک 1.2 ملین سے زائد لبنانی بے گھر ہو چکے ہیں۔

اس کے بعد سے اسرائیلی حملوں نے لبنان کے جنوب، مشرق اور دارالحکومت بیروت کو نشانہ بنایا، لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق 3,200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی مدت میں اس کے 23 فوجی اور چار عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ: مجوزہ معاہدے متن میں ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں سے بارے میں کوئی رعایات شامل نہیں ہیں
ہیگستھ کی جانب سے اپنے اتحادیوں سے چین کے برخلاف دفاعی اخراجات میں اضافے کی اپیل
امریکا اور کیوبا کے اعلی فوجی افسران کی خلیج گوانتانامو میں ملاقات
ٹرمپ: ایران سے مذاکرات 'تعمیری' ہیں، لیکن محاصرہ حتمی معاہدے تک برقرار رہے گا
ایران، امریکہ سے امتیاز نہیں اپنے حقوق کی واپسی طلب کر رہا ہے، تہران
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عام منیر دورہ ایران پر
ایران کی لبنان میں نامزد اپنے سفیر پر امریکی پابندیوں کڑی نکتہ چینی
جنوبی کوریائی صدر بھی نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں
ٹرمپ کے دورہ چین کے چند دن بعد بیجنگ میں  پوتن کی شی سے ملاقات
اسرائیل نے عراق میں ایران کے خلاف عسکری آپریشنز کے لیے دو خفیہ  فوجی اڈے تعمیر کر رکھے ہیں،رپورٹ
فیدان اور عراقچی کی بندش کے شکار امریکہ-ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
ایران کی طرف سے امریکہ کو 'ترجیحی جنگ' سے بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کا انتباہ، ان کا سدِ باب ممکن تھا
ایران ڈپلومیسی کے ذریعے پر امن حل کا متمنی ہے، پیزشکیان کا پوپ لیوکو خط
ترکیہ، چین اور امریکہ نے بر اعظم افریقہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، میکرون
امریکی میڈیا: ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے ساتھ فائر بندی کی صورت میں 'آپریشن سلیج ہیمر' پر غور
متحدہ عرب امارات نے امریکہ-اسرائیل جنگ کے دوران ایران پر خفیہ طور پر حملے کیے، رپورٹ
امریکی کانگریس کے 30 ارکان نے روبیو  کی طرف سے اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں سوال نامہ
ٹرمپ کا روس-یوکرین عبوری فائر بندی کا اعلان، دونوں فریقین کی طرف سے تصدیق
امریکہ نے ایران کے حوالے سے مسودے کو نئے سرے سے تیار کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پیش کر دیا
کیف اور ماسکو  نے الگ الگ فائر بندی کی پیشکش کے دوران روسی حملوں میں 21 یوکرینی شہری ہلاک