دنیا
2 منٹ پڑھنے
ترک وزیر خارجہ کی روسی صدر سے ملاقات،باہمی امور پر غور
کریملن کی جانب سے ملاقات کے آغاز میں کی گئی گفتگو کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس میں پوتن کا کہنا تھا کہ ماسکو اور انقرہ کے درمیان تعلقات "مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ کی روسی صدر سے ملاقات،باہمی امور پر غور
فیدان-پوتین / Reuters

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے روس کے اپنے سرکاری دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے۔

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق پوتن نے فیدان کا استقبال روس کے شہر قازان میں کیا۔

کریملن کی جانب سے ملاقات کے آغاز میں کی گئی گفتگو کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس میں پوتن کا کہنا تھا کہ ماسکو اور انقرہ کے درمیان تعلقات "مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔"

اس ملاقات میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور صدر کے معاون یوری اوشاکوف بھی موجود تھے۔

پوتن نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے اب محض رسمی نہیں رہے بلکہ یہ "حقیقی معنوں میں دوستانہ ہیں اور ان میں مسلسل نئے معنی پیدا ہو رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ تعلقات کی یہ مضبوطی زیادہ تر ترک صدر رجب طیب ایردوان کے موقف کی بدولت ہے، اور انہوں نے فیدان سے کہا کہ وہ ان تک پوتن کی نیک خواہشات پہنچائیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صدر اردگان کو روس میں دیکھ کر ہمیشہ خوش ہوتے ہیں۔

پوتن نے مزید کہا کہ مجھے آج کی تقریب کے موقع پر آپ سے ملنے اور دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر بات کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔"

فیدان نے صدر ایردوان  کی طرف سے پوتن کو "دلی سلام" پہنچایا اور کہا: "بلاشبہ، ہمارے خطے اور دنیا کے پاس ایک بہت مصروف بین الاقوامی ایجنڈا ہے، اور اس سلسلے میں آپ کا تجربہ انتہائی قیمتی ہے۔ بہت سے ایسے مسائل ہیں جن پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے۔"

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے