ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
"نیٹو سربراہی اجلاس"ایردوان کی ٹرمپ سے ملاقات
ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے حاصل ہونے والی اسرائیل اور ایران کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیرپا امن، غزہ کی نسل کشی کے خاتمے اور روس یوکرین جنگ پر بات چیت پر زور دیا
"نیٹو سربراہی اجلاس"ایردوان کی ٹرمپ سے ملاقات
/ AA
25 جون 2025

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیدرلینڈز کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں اور ان کی   بیگمات کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے دوران ملاقات کی۔

انادولو ایجنسی کے مطابق، ایردوان اور ٹرمپ نے دی ہیگ میں  ملاقات کے دوران علاقائی، عالمی امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے حاصل ہونے والی اسرائیل اور ایران کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیرپا امن، غزہ کی نسل کشی کے خاتمے اور روس یوکرین جنگ پر بات چیت پر زور دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ کے ساتھ توانائی، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو آگے بڑھانے سے 100 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اتحاد میں اہم اتحادیوں کی حیثیت سے نیٹو کی موجودگی مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے حسن عبداللہ نے دی ہیگ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ایردوان نے جہاں ایران اسرائیل جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے محصور غزہ میں جاری بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اس سے قبل منگل کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان ہالینڈ پہنچے تھے جہاں وہ نیٹو کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہےہیں۔

ترک صدر ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر اترے جہاں ڈچ حکام، نیٹو میں ترک سفیر بساط اوزترک اور ہیگ میں ترک سفیر سلجوک اُنال نے ان کا استقبال کیا بعد میں وہ دی ہیگ روانہ ہو گئے۔

صدر کے ہمراہ  خاتون اول امینہ  ایردوان، وزیر خارجہ خاقان فدان، قومی وزیر دفاع یشار گولر، ترک خفیہ ایجنسی  کے سربراہ ابراہیم کالن، صدارتی شعبہ اطلاعات کے صدر فخرالدین التون اور ایردوان کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے اعلیٰ مشیر عاکف  چغتائی کلیچ بھی موجود ہیں۔

شاہی محل میں منعقدہ عشائیہ میں امینہ  ایردوان ترک صدر کے ہمراہ تھیں۔

توقع ہے کہ ترک صدر سربراہی اجلاس کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، جس میں یورو اٹلانٹک خطے کو درپیش اسٹریٹجک خطرات  پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

نیٹو کا دو روزہ سربراہ اجلاس بدھ کو اختتام پذیر ہوگا۔

دریافت کیجیے
بریکنگ نیوز
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے مشرق وسطی کو آتش فشاں میں بدل سکتے ہیں: صدر ایردوان
ترک وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد متعدد عالمی ہم منصبوں سے رابطہ
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں خطرے کے بادل منڈلانے لگے
انقرہ: او آئی سی ممالک کے سفیروں کی دعوت افطار مِں شرکت
ترکیہ: ایف-16 طیارہ گِر گیا، پائلٹ شہید
مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ قابل مذمت ہے:ترکیہ
ترک دفاعی صنعی کمیٹی کا اجلاس،مستقبل کے اہداف پر غور
ترکیہ: صدر اردوعان ایتھوپیا کے دورے پر
ترک اور متحدہ عرب امارات کے صدور کے درمیان رابطہ، تعلقات کو فروغ دینے پر غور
صدر ایردوان کی عراقی وزیر اعظم السودانی کے ساتھ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت
ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ نئے اقتصادی معاہدے طے کریں گے
صدر ایردوان کی مسلم ممالک میں مضبوط ٹرانسپورٹ انضمام کی اپیل
ترکیہ شام پر اپنا رسوخ نہیں بلکہ بھائی چارہ چاہتا ہے:ایردوان
شام مں داعش کے خلاف جنگ میں اتحاد پیدا کیا جائے:ترکیہ
ترک کابینہ میں تبدیلی ،نئے وزرائےانصاف و داخلہ کی تقرری
انٹرنیشنل ینگ بزنس مین کانگریس کا اہتمام استنبول میں ہوا
فضائی حملے ایران میں حکومت نہیں گِرا سکیں گے: فیدان