ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ عالمی تجارتی راہداریوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے: شیمشیک
ترکیہ رابطوں اور علاقائی معاشی انضمام میں سرمایہ کاری کر کے تجارتی راہداریوں کو ملکی مفاد میں مضبوط بنا رہا ہے: مہمت شیمشیک
ترکیہ عالمی تجارتی راہداریوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے: شیمشیک
ترقیاتی شاہراہ ایک اہم تجارتی راستہ ہے جو عراق اور ترکی کو ریلوے، سڑکوں، بندرگاہوں اور شہروں کے ذریعے ملاتا ہے۔ / AA

ترکیہ کے وزیرِ خزانہ و محصولاتِ عامہ، مہمت شیمشیک نے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تحفظ پسندی اور معاشی تقسیم سے نمٹنے کے لیے 'ترقیاتی راستے اور 'وسطی راہداری جیسی  عالمی تجارتی شاہراہوں میں ترکیہ کی سرمایہ کاری پر زور دیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز 'چینل 7' کی جانب سے منعقدہ 'رائزنگ ترکیہ اجلاس' میں  تقریر کے دوران کہا کہ ترکیہ رابطوں اور علاقائی معاشی انضمام میں سرمایہ کاری کر کے تجارتی راہداریوں کو عالمی تقسیم کے خلاف ملکی مفاد میں مضبوط بنا رہا ہے۔

اس وقت دنیا کو درپیش غیر یقینی صورتحال کا  کا ذکر کرتے ہوئے  شیمشک نے کہا ہے کہ  اس وقت دنیا کو بے مثال قطب بندی، تنازعات اور تناؤ  کا سامنا ہے۔ ایران اور اسرائیل امریکہ  جنگ کے ساتھ کچھ عارضی میکرو اکنامک اثرات مرتب ہوئے ہیں؛ مارکیٹوں میں عالمی افراطِ زر میں اضافے کی توقع ہے، مالیاتی حالات میں کچھ حد تک سختی کا خطرہ ہے اور ترقی کی رفتار میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

شمشیک نے کہا ہے  کہ بصرہ سے ترکیہ تک پھیلی ہوئی تقریباً 1,200–1,250 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن، ایک شاہراہ اور ایک توانائی کی راہداری پر مشتمل ترقیاتی راستہ  ان رابطوں کی کوششوں میں سے ایک ہے۔

ایشیا کو یورپ سے جوڑنا

متحدہ عرب امارات، قطر اور عراق کی اس منصوبے میں شرکت کا ذکر کرتے ہوئے مہمت شیمشک  نے کہا ہے کہ 'وسطی راہداری' ایشیا کو یورپ سے جوڑنے والی اہم راہداریوں میں سے ایک ہے اور یہ اناطولیہ سے گزرتی ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ "استنبول میں تیسرا پل، اس پل سے گزرنے والے ریلوے کنکشن کے لیے خاص طور پر چوڑا بنایا گیا تھا، یہ وسطی راہداری کا سب سے اہم جزو ہے اور یہ 8.1 بلین ڈالر کا منصوبہ ہے"۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا  ہےکہ اس منصوبے کی فنانسنگ کا 83 فیصد بین الاقوامی مالیاتی ادارے فراہم کریں گے۔

وزیر نے مزید کہا ہے  کہ ترکیہ نے وسطی راہداری کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی بینک  کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے