مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
یا آپ ایک بار پھر قسمت آزمانا چاہتے ہیں؟ آگے بڑھیں، آزمائیں۔ لیکن ہوشیار رہیں؛ ہمارے بھی ابھی  ادھورے  کام باقی ہیں، ایران
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
عراقچی: "نتن یاہو جیل جانے سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ جیل جانے سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایران کے ساتھ ایک اور جنگ میں دھکیل رہا ہے۔

عباس عراقچی نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر  اپنی پوسٹ میں نیتن یاہو کے ایران مخالف بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔

ایرانی وزیر نے کہا، " نیتن یاہو جیل جانے سے بچنے کے لیے، اسرائیل اور امریکی صدر کے لیے ممکنہ نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے، امریکہ کو ایک نئی جنگ میں دھکیل رہا ہے۔"

عراقچی نے دعویٰ کیا کہ ایران کو 'ختم کرنے' کے لیے کیے گئے حملوں کے باوجود ایران زیادہ مضبوط ہو کر نکلا ہے  اور کہا"کیا آپ ایک بار پھر قسمت آزمانا چاہتے ہیں؟ آگے بڑھیں، آزمائیں۔ لیکن ہوشیار رہیں؛ ہمارے بھی ابھی  ادھورے  کام باقی ہیں۔"

دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات 'وجودی اہمیت' کے حامل ہیں، انہوں نے  اپنے اعلان کردہ سیکیورٹی ضوابط  میں 'ایران کے نظام کو بدلنے' کے معاملے کا ذکر کیا تھا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی معیشت دن بہ دن  بگڑ رہی ہے، جس سے عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے اور نئے احتجاجات شروع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہمارا منصوبہ نظام کے انہدام کو یقینی بنانے کے لیے نہایت جامع اور ٹھوس اقداما ت ہے۔ یہی ہدایت میں نے تمام سکیورٹی اداروں کو دی ہے۔"

 

دریافت کیجیے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی