دنیا
2 منٹ پڑھنے
اندونیشیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے
ملک میں کشیدگی  ابتدا میں اراکینِ پارلیمنٹ کے رہائش الاؤنس پر  عوام کے رد عمل کے ساتھ پیدا ہوئی
اندونیشیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے
انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق، سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں اور دیگر تشدد میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ (تصویر: اے اے) / AA

انڈونیشیا کے دارالحکومت کی سڑکیں جمعہ کے روز پرسکون تھیں، جب کہ ملک بھر میں ایک ہفتے سے زیادہ جاری رہنے والے مظاہروں، جن میں سے کچھ پرتشدد تھے، کے بعد ملک میں عیدمیلاالنبی کی  چھٹی منائی گئی ۔

ملک میں کشیدگی  ابتدا میں اراکینِ پارلیمنٹ کے رہائش الاؤنس پر  عوام کے رد عمل کے ساتھ پیدا ہوئی ، جس کے خلاف انسانی حقوق کے  گروہوں  کی قیادت میں طلباء اور محنت کشوں اور تھی نے احتجاجی ریلیاں نکالیں ، لیکن حالات اس  وقت شدت اختیار کر گئے  جب جکارتہ میں ایک ریلی کے دوران پولیس کی گاڑی نے ایک رکشہ ڈرائیو  کو گولی مار کر مار ڈالا۔

مظاہرے تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیل گئے۔

اراکینِ پارلیمنٹ کے مراعات اور پولیس کے حربے

جمعرات کو طلباء کے گروپوں نے کابینہ کے وزراء سے ملاقات کی تاکہ اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات اور مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے پولیس کے  حربوں  پر شکایات پیش کی جا سکیں۔ ہفتے کے آغاز میں انہوں نے پارلیمنٹ کے اراکین سے بھی بات چیت کی، لیکن صدر پروباؤو سبیانتو سے ملاقات کی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں نے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ کیا کہ کم از کم 10 افراد ہلاک اور 1,000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور دیگر بدامنی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

حکام نے ملک بھر میں 3,000 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے، جسے انسانی حقوق کے گروپ نے ایک وسیع کریک ڈاؤن قرار دیا ہے۔

حکومت نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا وہ متنازعہ رہائش الاونس د یا سیکیورٹی فورسز کے طرز عمل کا جائزہ لے گی یا نہیں، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ تعطیلات کے اختتام کے بعد  امن و امان برقرار رہے گا یا نہیں۔

 

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا