مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
ایک بیان میں، گروپ نے جمعرات کی صبح کہا کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں اسرائیلی بستی منارا کو راکٹوں سے نشانہ بنایا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
حزب اللہ / Reuters

حزب اللہ گروپ نے کہا ہے کہ اس نے لبنان پر حالیہ حملوں کے جواب میں شمالی اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کیے ہیں۔

ایک بیان میں، گروپ نے جمعرات کی صبح کہا کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں اسرائیلی بستی منارا کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔​​​​​​​

حزب اللہ نے کہا کہ اس کا ردعمل اس وقت تک جاری رہے گا "جب تک ہمارے ملک اور ہمارے لوگوں کے خلاف امریکہ اوراسرائیل کی جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔

اس سے قبل، یدیعوت آحارونوت نے بتایا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف داغے جانے کے بعد میزائل کو بالائی جلیل کے اوپر روک لیا گیا۔

اخبار نے مزید کہا کہ راکٹ داغے جانے کے بعد جلیل پین ہینڈل میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔

یہ پیش رفت ایک دن بعد سامنے آئی جب امریکہ اور ایران نے جنگ بندی کے ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کا مقصد 28 فروری کو واشنگٹن اور تل ابیب کی جانب سے تہران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو ختم کرنے کے لیے حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 اسرائیل نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، لیکن ایرانی اور پاکستانی حکام کے بیانات کے برعکس اس نے اصرار کیا کہ اس میں لبنان شامل نہیں ہے ۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان بھر میں فضائی حملوں کی ایک بڑی لہر شروع کی، جس میں کم از کم 254 افراد ہلاک اور 1,165 دیگر زخمی ہوئے ۔

2 مارچ سےاسرائیل نے لبنان پر اپنے حملوں میں 1,530 سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے۔

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں