ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ایردوان: "جب ہمارے وطن، ریاست اور قوم کے مستقبل کی بات ہوتی ہے، ہم سر خم نہیں کرتے"
صدر ترکیہ "جو لوگ بھڑکانے اور چالیں چلنے کے ذریعے ترکیہ اور ترک قوم کی اس خوش آئند  پیشرفت کو روکنے کا خیال رکھتے ہیں، وہ مایوسی سے دو چار ہوں گے۔"
ایردوان: "جب  ہمارے وطن، ریاست اور قوم کے مستقبل کی بات ہوتی ہے، ہم سر خم نہیں کرتے"
صدر ایردوان نے "ملازگرد 1071 یادگاری تقریب" سے خطاب کیا

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ، "ہمارے خطے میں تاریخ دوبارہ  رقم کی جا رہی  ہے۔ ترکیہ اپنی پرامن پالیسیوں کے ذریعے خطے کی رہنمائی کر رہا ہے۔"

صدر ایردوان نے ملازگرِت قومی پارک میں منعقدہ 'اناطولیہ کی فتح - ملازگرِت 1071' کے 955 ویں سالانہ یادگاری پروگرام سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ایردوان نے کہا، "ضرورت پڑنے پر ہم ہر چیز سے چشم پوشی کر سکتے ہیں، لیکن جب بات ہمارے وطن کی ہو، ہماری ریاست اور قوم کے مستقبل کا سوال ہو تو ہم کسی کے آگے سر  خم نہیں کرتے۔"

انہوں نے کہا کہ "اس خطے میں ہمارے پاس مضبوط، متحد اور اتحاد قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔"

" جب بھی ہم نے ایک  قوم ہونے کا مظاہرہ کیا، اتحاد کو ترجیح دی،  کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا، ایک دوسرے سے  مضبوطی سے جڑے رہے تو   ہمیں کامیابیاں اور فتوحات نصیب ہوئیں۔ 955 سال پرانی  داستانِ ملازگرِت  کو فراموش نہ کریں ، یہ فتح بھی انہی خصوصیات کی مرہون ِ منت ہے۔"

اپنے خطاب میں انہوں نے ' دہشت گردی  سے پاک  ترکیہ' عمل کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا ، "ہم نے یہ قدم  بھائی چارے کے لیے اٹھایا ہے،  دوست و دشمن سب جان لیں کہ ہمارے خطے میں تاریخ دوبارہ  سے رقم کی جا رہی ہے۔ ترکیہ اپنی پُرامن پالیسیوں  کی بدولت  خطے کی رہنمائی کر رہا ہے۔ اب کوئی اس کا راستہ  نہیں روک سکتا۔"

صدر نے کہا، "جو لوگ بھڑکانے اور چالیں چلنے کے ذریعے ترکیہ اور ترک قوم کی اس خوش آئند  پیشرفت کو روکنے کا خیال رکھتے ہیں، وہ مایوسی سے دو چار ہوں  گے۔"

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے