ایشیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت: ہسپتال میں آگ لگ گئی، دس مریضوں کی موت
مقامی حکام کے مطابق مشرقی بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 10 شدید بیمار مریض جو ٹراما کیئر یونٹ میں داخل تھے ہلاک ہو گئے
بھارت: ہسپتال میں آگ لگ گئی، دس مریضوں کی موت
بھارت / AFP

مقامی حکام کے مطابق مشرقی بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 10 شدید بیمار مریض جو ٹراما کیئر یونٹ میں داخل تھے ہلاک ہو گئے۔

بھارت میں عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں، جس کی وجہ فائر فائٹنگ سازوسامان کی کمی اور حفاظتی قواعد و ضوابط کی معمول کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعلیٰ موہن چرن مجھی نے صحافیوں کو بتایا  کہ اوڑیشہ کے کٹک شہر میں واقع ایس سی بی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی پہلی منزل کے ایک حصے میں آج صبح ابتدائی طور پر آگ لگی، ۔

انہوں نے کہا کہ ایک شارٹ سرکٹ نے ٹراما آئی سی یو وارڈ میں آگ لگا دی جہاں مریضوں کا علاج جاری تھا'، اور مزید بتایا کہ واقعے کے وقت اس منزل پر 23 مریض موجود تھے۔

آگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ باقی مریضوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا، انہوں نے مزید کہا۔

مریضوں کو بچانے کی کوشش کے دوران کم از کم 11 عملے کے ارکان جھلس گئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر واقعے کو 'بہت تکلیف دہ' قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو $2,160  معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

2024 میں جنوبی ریاست تمل ناڈو کے ایک نجی ہسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اسی سال، اتر پردیش کی ایک ہسپتال میں آگ لگنے کے دوران 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی تھی

 

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ