دنیا
2 منٹ پڑھنے
یورپ میں آتشزدگی کی تباہی، فرانس اور اسپین میں لاکھوں افراد کا انخلا
فرانس اور اسپین کے جنگلات  میں شدید آگ جاری ہے جبکہ فرانس کے جنوب مغربی حصے میں متوقع شدید گرمی کی ایک اور لہر صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے
یورپ میں آتشزدگی کی تباہی، فرانس اور اسپین میں لاکھوں افراد کا انخلا
فرانس-اسپین / AP

فرانس اور اسپین کے جنگلات  میں شدید آگ جاری ہے جبکہ فرانس کے جنوب مغربی حصے میں متوقع شدید گرمی کی ایک اور لہر صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

دونوں ممالک کی تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ میں سے کچھ فرانس کے جنوب مغرب اور اسپین میں میڈرڈ کے قریبی وسطی علاقوں میں بدستور قہر برپا کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اس ہنگامی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے بحرانی کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ملک کے مشرقی علاقے ویلنسیا  میں آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں؛ جہاں فائر فائٹرز کی ایک نئی آگ کے خلاف جنگ کے دوران شہر کے 15 ہزار لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔

ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ منگل سے فرانس کو گرمی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اسپین کے بادشاہ فلپ ششم  نے کہا ہے کہ جنگلاتی آگ نے اسپین کے قدرتی ورثے کو "ناقابلِ تلافی" نقصان پہنچایا ہے۔

میڈرڈ کے علاقے، آویلا ، تولیدو  اور ویلنسیا سے لگ بھگ 75 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز