دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے ایران میں "بڑی جنگی کارروائیاں" شروع کر دی ہیں، صدر ٹرمپ
ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کا اعلان کیا ہے تاکہ میزائل اور بحری افواج کو تباہ کیا جا سکے، اور ایرانی امریکہ اور اسرائیل نے بار ہا انتباہ دیا ہے کہ " اگر اس نے اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا تو وہ ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے۔"
امریکہ نے ایران میں "بڑی جنگی کارروائیاں" شروع کر دی ہیں، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 27 فروری 2026 کو ٹیکساس کے کارپس کرسٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر فورس ون سے پہنچنے کے بعد ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ،اور  انتباہ دیا ہے کہ اس میں  امریکی جانی نقصان بھی  ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کے بقول ان حملوں کا مقصد ایرانی میزائلوں کو تباہ کرنا اور اس کی بحریہ کو تباہ کرنا  ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے بار ہا  انتباہ  دیا ہے کہ " اگر اس نے اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا تو وہ ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے۔"

ٹرمپ نے سچ سوشل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا، "میں یہ بیان  ویسے ہی نہیں دے رہا،  ایرانی حکومت قتل کرنا چاہتی ہے۔"

"بہادر امریکی ہیروز کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں اور ہمیں  یہ نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے جو اکثر جنگوں میں ہوتا ہے  ابھی کے لیے نہیں۔ ہم یہ مستقبل کے لیے کر رہے ہیں، اور یہ ایک عظیم مشن ہے۔"

ٹرمپ نے یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ انہیں استثنیٰ دیا جائے گا،   ایران کی مسلح افواج پاسداران انقلاب  کے ارکان سے کہا کہ وہ ہتھیارڈال  دیں ۔

ٹرمپ کے مطابق، دوسرا آپشن "یقینی موت" ہے۔

واشنگٹن اور تہران نے حالیہ ہفتوں میں ایران کے جوہری عزائم کے بارے میں متعدد بات چیت کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ "ایران نے انکار کیا، جیسا کہ اس نے کئی دہائیوں سے کیا ہے۔ اس نے اپنے جوہری عزائم کو ترک کرنے کے ہر موقع کو مسترد کر دیا، اور ہم اسے مزید برداشت  نہیں  کر سکتے۔"

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"