سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکی اور چینی وزراء خارجہ کی ملائیشیا میں ملاقات
یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی ٹیرف دھمکیوں اور اتحادیوں پر دفاعی خرچ میں اضافے کا دباؤ ہونےو الے ایام میں مارکو روبیو کا بحیثیت امریکی وزیر خارجہ کے طور پر ایشیا کا پہلا دورہ ہے۔
امریکی اور چینی وزراء خارجہ کی ملائیشیا میں ملاقات
Rubio takes part in a media briefing during the 58th ASEAN Foreign Ministers' meeting in Kuala Lumpur on July 10, 2025. / Photo: Reuters / Reuters

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی جمعہ کے روز ملائیشیا میں اپنی پہلی بالمشافہ ملاقات کریں گے، جب کہ تجارت، دفاع اور دیگر معاملات پر بڑھتے ہوئے تنازعات کے درمیان یہ ملاقات ہو رہی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا یہ ملاقات جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کوالالمپور، ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہوگی ۔

اگرچہ امریکہ اور چین آسیان کے رکن ممالک نہیں ہیں، لیکن دونوں ممالک جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ اس خطے کے کئی ممالک کسی ایک طرف جھکاؤ اختیار کرنے میں محتاط ہیں۔

وزیر خارجہ کے عوامی شیڈول کے مطابق، روبیو اور وانگ جمعہ کی شام دیر سے بات چیت کریں گے۔

جمعرات کو، روبیو نے اپنے ارادے کا اظہار کیا کہ وہ وانگ کے ساتھ یوکرین کی جنگ میں روس کی حمایت پر بات کریں گے۔

روبیو نے کہا، "چینی واضح طور پر روسی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ عمومی طور پر، وہ ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں جب تک  اس چیز کا انکشاف نہ ہو جائے۔"

روبیو، جو کہ 14 سال تک ریپبلکن سینیٹر کے طور پر چین کے سخت ناقد رہے ہیں، 2020 میں بیجنگ کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے تھے اور اب بھی ان کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے جنوری میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد وانگ سے فون پر بات کی تھی۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے