دنیا
3 منٹ پڑھنے
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
سوڈان فوج کے سربراہ عبد الفتاح الابرہان نے کہا ہے کہ امن کے لیے آر ایس ایف کو اپنے ہتھیار ڈالنے اور سلامتی اور معمول کی زندگی بحال کرنی ہوگی۔
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
سوڈان کے فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان صدارتی محل کے اندر فوجیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے۔ 26 مارچ 2025۔ [فائل فوٹو] / Reuters

سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA نے ہفتہ کو رپورٹ کیا ہے کہ سوڈانی خود مختار کونسل کے صدر عبد الفتاح الابرہان نے کہا ہے کہ سوڈانی مسلح افواج (SAF) اب بھی پیراملیڑی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں،  مگر  انہوں نے صحیح معنوں میں  امن اقدامات  کے لیے ان کے دروازے کھلے ہونے پر زور دیا  ہے۔

سرکاری ایجنسی SUNA کے مطابق سوڈانی مسلح افواج کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خطاب میں، الابرہان نے جمعہ کو کہا کہ فوج کا RSF کے خلاف لڑنے اور اسے شکست دینے کا عزم  یہ مفہوم نہیں رکھتا کہ  ہم کسی بھی حقیقی امن پہل  سے نظریں دور کر لیں گے'۔

"ہماری کوششیں باغی کے ابتدائی مہینوں سے اس سمت جاری رہی ہیں، لیکن ہم نامکمل امن یا ایسا امن قبول نہیں کریں گے جو مجرموں اور قاتلوں، RSF کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کی ملیشیا اور اس کے حامیوں کو دوبارہ اقتدار میں شراکت دے دے۔"

برہان  نے بتایا کہ "ہماری پوزیشن مئی 2023 سے واضح رہی ہے: امن کا راستہ اسی ملیشیا کے ہتھیار ڈالنے اور مخصوص علاقوں میں جمع ہونے، شہریوں کے اپنے علاقوں میں واپس جانے، اور معمول کی زندگی، خدمات، سکیورٹی، حفاظت اور نگرانی کی واپسی سے شروع ہوتا ہے،"

انہوں نے مزید کہا"اس کے بعد، ان کی صورتِ حال پر غور کیا جا سکتا ہے۔"

خالص سوڈانی مکالمہ

سیاسی محاذ پر، الابرہان نے کہا کہ انہوں نے ان قومی اور شعبہ جاتی گروپوں کے ساتھ مکالمہ شروع کیا ہے 'جنہوں نے سوڈانی ریاست کی حمایت کی اور اس کی یکجہتی اور اداروں کی پشت پناہی کی' تاکہ انہیں ریاستی اداروں، بشمول مقننہ، مکمل کرنے میں شامل کیا جا سکے۔

انہوں نے  مقننہ کونسل  کے قیام کو 'آئینی تقاضا' قرار دیا۔

برہان نے کہا کہ ملک کی 'تناؤ زدہ سیاسی حقیقت' کے درمیان کچھ سوڈانی مرد و خواتین نے خود اپنی پہل شروع کی ہے جو 'اس مضبوط یقین' پر مبنی ہے کہ اس آزمائش پر قابو پانا صرف خالصتاً سوڈانی مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی گفت و شنید 'اندر سے شروع ہو اور تمام سیاسی اور سماجی قوتوں کو شامل کرے' اور اس میں 'شہریوں کے دکھ اور ان کے امن کے حق' کو اپنے مقاصد کے مرکز میں رکھا جائے۔

اپریل 2023 سے سوڈان، فوج اور RSF کے درمیان جھڑپوں میں گرا ہو ہت ، ایک جنگ جس نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اندازوں کے مطابق ہزاروں  افراد کو ہلاک کیا اور تقریباً 13 ملین افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی