ثقافت
4 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے قطر کی طرف سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ 747 کو متعارف کرا دیا
اسے دنیا کا سب سے زیادہ عالیشان طیارہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کو ایسی سطح پر  تیار کیا گیا ہے  ،جو شاید دوبارہ دیکھنے کو نہ ملے۔ ٹرمپ
ٹرمپ  نے قطر کی طرف سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ 747 کو متعارف کرا دیا
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیا طیارہ ممکنہ طور پر 4 جولائی کو امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فلائی پاسٹ میں حصہ لے گا۔ / Reuters

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں قطر کی طرف سے تحفے میں دیے گئے اپ گریڈ شدہ بوئنگ 747 کا معائنہ کیا،  طیارہ ایئر فورس ون بیڑے میں شامل ہونے کے لیے حوالگی کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کو اڈے کے ایک نئے ہینگر میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اسے دنیا کا سب سے زیادہ عالیشان طیارہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کو ایسی سطح پر  تیار کیا گیا ہے  ،جو شاید دوبارہ دیکھنے کو نہ ملے،"

یہ جمبو طیارہ، جو گزشتہ سال قطر کی طرف سے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا، دفاعی ٹھیکیدار ایل تھری ہیریس ٹیکنالوجیز نے از سر نو تیار کیا، اور اس کی آزمائشی پروازیں کی گئیں اور اسے ٹرمپ کے منتخب کردہ سرخ، سفید، گہرا نیلا اور سونے کے رنگوں میں ڈبویا گیا، جو دہائیوں سے ایئر فورس ون  میں استعمال ہونے والے روایتی ڈیزائن سے ہٹ کر ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اپ گریڈ بیرونی رہنماؤں کے استعمال کردہ جدید طیاروں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے ضروری تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ"ان ممالک کا ہمارے لیے بہت احترام ہے، اور پھر بھی ان کے پاس بہت نئے اور بہتر طیارے ہیں۔ یہ تھوڑا سا مضحکہ خیز ہے۔"

ٹرمپ نے کہا کہ ایئر فورس ون بیڑے کے باقی طیاروں پر بھی  نیا ڈیزائن بنایا جائیگا۔

ٹرمپ نے جیٹ میں کی گئی تبدیلیوں کی کاریگری کی تعریف کرتے ہوئے کہا  "آپ میں سے بہت سے لوگوں کی غیر معمولی محنت کے ساتھ، اس طیارے کو ایک اڑتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں تبدیل کیا گیا ہے، جس کی عیاشی ایسی سطح ہے جو کسی نے پہلے نہیں دیکھی۔"

ٹرمپ کے بیڑے میں اس اضافے سے صدر، ان کے معاونین، سکیورٹی عملہ اور میڈیا کے لیے ایک زیادہ جدید اور عالیشان طیارہ میسر ہوگا جس میں وہ سفر کریں گے۔

اپ گریڈ کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی اور اسے اتنی تیزی سے کیا گیا کہ کچھ ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ موجودہ ایئر فورس ون طیاروں کی طرح محفوظ نہیں ہو سکتا۔

ایئر فورس کی تیز رفتار کوشش نے عبوری ورژن جلد فراہم کرنے کے لیے اگلی نسل کے صدارتی جیٹ کے لیے کچھ منصوبہ بند ترمیمات کو چھوڑ دیا، مگر حکام نے کہا کہ یہ صدارتی معیار کے مطابق ہے۔

سیکریٹری آف دی ایئر فورس ٹرائے مینک نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ"ملک کے قائد  کی حفاظت اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔"

"شروع سے ہی، ہم نے ہر ضرورت کو باریک بینی سے جانچا تاکہ حوالگی کو تیز کیا جا سکے جبکہ صدارتی مشن سے متوقع اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔"

4 جولائی: واشنگٹن فلائی اوور

ٹرمپ نے جمعے کو جمع شدہ لوگوں سے کہا کہ یہ طیارہ اس تشکیل کی قیادت کرے گا جسے انہوں نے 'امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فلائی اوور' قرار دیا ہے، جو نیشنل مال میں ہونے والی 4 جولائی کی تقریب کے دوران ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا"یہ بہت سے، بہت سے طیاروں کے گروپ کی قیادت کرے گا۔"

ٹرمپ جمعرات کی صبح یورپ سے ایک فوجی معیار کے بوئنگ 747-200 پر واپس آئے، جس نے تیس سے زائد سالوں سے امریکی صدور کی خدمت کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ طیارہ اس کا آخری سفر تھا اور آخرکار اسے ایک میوزیم میں رکھا جائے گا۔

ماہرین نے کہا کہ اس عالیشان طیارے میں تبدیلیاں سکیورٹی اپ گریڈز، رابطے کی بہتریاں تاکہ جاسوسی روکی جا سکے، اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت تھیں۔

قطری جیٹ اس وقت ایک پل کا کام دے رہا ہے جب کہ بوئنگ دو منظور شدہ 747-8 طیارے فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے، جو 2018 میں دستخط شدہ $3.9 ارب ڈالر کے طے شدہ کنٹریکٹ کے تحت ہیں۔

یہ پروگرام شیڈول کے مقابلے چار سال پیچھے ہے، اور توقع نہیں کہ ترسیل 2028 کے وسط تک ہوگی — ہو سکتا  ہے کہ  ٹرمپ کو جنوری 2029 میں اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے نیا طیارہ میسر نہ ہو۔

بوئنگ پروگرام کے اخراجات 5 ارب ڈالر سے زیادہ تک بڑھ گئے ہیں، جس میں کمپنی نے مذکورہ پروجیکٹ سے متعلق آمدنی کے  بر خلاف 2.4 ارب ڈالر کے چارجز پوسٹ کیے ہیں۔

نئی رنگ سکیم روایتی سفید اور دو رنگ نیلے ڈیزائن سے ہٹ کر ہے جو صدر جان ایف۔ کینیڈی کے دورِ حکومت سے چلی آ رہی تھی۔

ایئر فورس نے اس میں وہ عناصر دوبارہ متعارف کروائے جو ٹرمپ پہلے  مسترد کر چکے تھے—سرخ، سفید اور نیلے رنگ کا پیلیٹ—لیکن اسے 2022 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

سرخ، سفید، گہرا نیلا اور سونے کی  نئی  رنگ سکیم VC-25B — بوئنگ 747-8 کی فوجی تعیین — اور نائب صدر، کابینہ کے ارکان اور دیگر سینئر حکام کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والے چار ترمیم شدہ بوئنگ 757-200 پر بھی   لاگو کی جائیگی۔

دریافت کیجیے
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
فلسطینی فوٹوگرافر ساحر الغورہ نے 2026 پولیٹزر انعام جیت لیا
لاس اینجلس میں ترکیہ کی فٹ بال عالمی کپ میں واپسی کا بھر پور طریقے سے خیر مقدم
یورپی یونین کی سربراہ کی اسرائیل کی طرف سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر شدید مذمت
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
105 سال پرانا ترکیہ کا قومی ترانہ
نیٹ فلکس کی خریداری کا معاملہ،پیراماونٹ  کی پیشکش
امینہ ایردوان نے7 ویں TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز میں عالمی تبدیلیوں کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا
ارندھتی رائے نے غزہ میں نسل کشی کے بیانات پر احتجاج میں برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی کر لی
2025 کے آخر تک ترکیہ کی آبادی 86 ملین سے تجاوز کر گئی
شام: فائر بندی متحد اداروں اور بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے
ترک خاتونِ اول: انصاف کے فقدان سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
امریکہ  نے مسروقہ نوادرات ترکیہ کے حوالے کر دیئے
پوپ لیو کا استنبول میں سلطان احمد مسجد کا دورہ
ترکیہ میں خواتین کے خلاف تشدد پر عدم برداشت کی پالیسی
ترک صدر کی خواتین کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف کمزور رد عمل پر کڑی تنقید
گرینڈ مصر عجائب گھر ہفتے کے روز کُھل رہا ہے
ترک بیگل(SİMİT) امریکیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ انتقال کر گئے