ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ایران اور لبنان میں اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے غزّہ پر حملوں سے مشابہہ ہیں: اردوعان
ایران اور لبنان میں اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ حملے غزہ میں پھیلائی گئی تباہی سے مشابہہ ہیں: صدر رجب طیب اردوعان
ایران اور لبنان میں اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے غزّہ پر حملوں سے مشابہہ ہیں: اردوعان
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ تشدد کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ، پورے خطے میں شہری بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نےبروز  ہفتہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  ایران اور لبنان میں اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ حملے غزہ میں پھیلائی گئی تباہی سے مشابہہ ہیں۔

استنبول میں ایک افطار پروگرام  سے خطاب میں اردوعان  نےخبردار کیا  ہےکہ  "تشدد کے پھیلاو کے دوران  خطے کے شہری انفراسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ  خون کا پیاسا  نیٹ ورک غزہ کی طرح ایران اور لبنان میں بھی اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے"۔

صدر اردوعان  نے زور دیا ہے کہ" ترکیہ ان صف اوّل کے ممالک میں سے ایک ہے جو موجودہ دیوانگی کے ماحول  میں بحرانوں کے حل کے لیے عقل، گفت و شنید اور سفارتکاری کا دفاع کر رہا ہے"۔

واضح رہے کہ28 فروری کو  اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد سے مشرق وسطیٰ کا بحران  شدت اختیار کر گیا ہے۔

حملوں میں ایران کے دینی لیڈر علی خامنہ ای  اور پرائمری اسکول کی  150 بچیوں سمیت  1,200 سے زائد افراد ہلاک اور 10,000 سے زائد  زخمی ہو چکے ہیں۔

جوابی کاروائی   میں ایران نے  اسرائیل اور اردن و عراق سمیت امریکی فوجی اثاثوں والے   چند خلیجی ممالک پر ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔  جنگ کے آغاز کے بعد سے آٹھ امریکی فوجی  ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی