دنیا
2 منٹ پڑھنے
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
32 گھنٹے کی آرتھوڈوکس ایسٹر جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر  بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے ہیں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
روس-یوکرین / AP

یوکرین اور روس نے رات بھر ڈرون حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔

32 گھنٹے کی آرتھوڈوکس ایسٹر جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر  بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے ہیں۔

یوکرینی فضائیہ نے کہا کہ روس نے 98 ڈرونز داغےاور مزید کہا کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے ان میں سے 87 کو مار گرایا۔

یوکرینی حکام کے مطابق وسطی-مشرقی علاقے دنیپروپیٹرووسک میں ایک انفراسٹرکچر تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ۔

دوسری جانب روس نے اطلاع دی کہ 13 اپریل کو ڈیوٹی پر موجود فضائی دفاعی افواج نے 33 یوکرینی طیارہ نما ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

گزشتہ ہفتے، ماسکو اور کیف نے جنگ بندی پر عمل کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو ہفتہ کو شام 4:00 بجے سے اتوار کی شام  تک جاری رہی۔

یوکرینی فوج نے کہا کہ اس نے روسی فوج کی جانب سے 10,000 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں  جن میں سے زیادہ تر جھڑپیں تھیں۔

تاہم، اس نے کہا کہ اعلان کردہ جنگ بندی کے دوران کسی بھی میزائل ، فضائی  یا حملہ آور ڈرون حملے ریکارڈ نہیں کیے گئے۔

روس کی وزارت دفاع نے کیف پر تقریباً 2,000 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

جاری جنگ کی وجہ سے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق مشکل ہے جو فروری میں اپنے پانچویں سال میں داخل ہو گئی ہے۔

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں