غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے غزہ میں مزید آٹھ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
جنگ بندی معاہدے کے باوجود تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملوں کا سلسلہ جاری، اسرائیل نے مزید آٹھ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
اسرائیل نے غزہ میں مزید آٹھ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
غزہ شہر میں خیموں کی بستی پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کی میت کے پاس بیٹھے سوگوار ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، 6 جون 2026ء (فائل)۔ / Reuters

صہیونی حملوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں آٹھ فلسطینیوں کو قتل  اور 34 کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطین وزارتِ صحت نے  آج بروز منگل  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہاسرائیل نے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران  غزہ میں مزید  آٹھ فلسطینیوں کو قتل  اور 34 کو زخمی کر دیا ہے۔

اس قتل عام کے بعد اکتوبر 2023 سے جاری نسل کُشی میں قتل کئے گئے فلسطینیوں  کی تعداد 72,988 ہو گئی۔

وزارت نے یہ اعداد و شمار ہلاکتوں کے بارے میں اپنے  یومیہ بیان میں  جاری کیے ہیں۔

وزارت نے زخمیوں اور ہلاکتوں کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی فوج،  بمباری اور فائرنگ کی شکل میں، 10 اکتوبر 2025 سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

وزارت کے مطابق، جنگ بندی کے بعد سے جاری  اسرائیلی حملوں میں کم از کم 978 افراد کو قتل  اور 3,097 کو زخمی کیا جا چُکا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزّہ پر مسلّط کردہ نسل کُشی کے بعد 2025 میں جنگ بندی  معاہدہ طے پایا تھا۔ قتل و غارت گری کے علاوہ اسرائیل نے غزّہ  کے 90 فیصد شہری ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے تعمیر نو کی لاگت کا اندازہ تقریباً 70 بلین ڈالر لگایا ہے۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا