دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
وولن پر روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3 لاکھ 70 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
(فائل) 9 اکتوبر 2026 کو کیف میں بجلی کے بلیک آؤٹ کے دوران یوکرینی دارالحکومت کا ایک منظر۔ / Reuters

یوکرین کے علاقے 'وولین' کے  گورنر 'رومان رومانیوک ' نے کہا ہے کہ وولن پر روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3 لاکھ 70 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئےہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ  بیان میں رومان  نے کہا ہےکہ روس نے، یوکرین کے پولینڈ کے ساتھ سرحدی علاقے 'وولین' پر ڈرون حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو ئےاور 3 لاکھ 70 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ حملوں میں ، غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے، ایک کاروباری ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرین پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملک کے وسطی شہر اومان میں بھی  ایک رہائشی عمارت پر ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

توانائی کی نجی کمپنی' ڈی ٹی ای کے' (DTEK) نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی حملوں کے دوران کیف میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

پولینڈ مسلح افواج نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملوں کے دوران فضائی حدود کی حفاظت کے لیے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے گئے تاہم فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر نئے حملے

واضح رہے کہ کیف انتظامیہ نے 12 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے، توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے بند کرنے کے موضوع  پر روس۔یوکرین اتفاق کا، اعلان کئے جانے کے باوجودروس نے خارکیف میں ایک بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا  کہ یوکرین مجوزہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے تاہم انہیں ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ روس اس معاہدے کی پابندی کر رہا ہے۔ زیلنسکی نے واشنگٹن سے ، جنگ بندی تجویز  پر عمل پر آمادہ کرنے کے لئے، روس پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا  تھا۔

دوسری جانب کریملن نے کسی بھی معاہدے کی تصدیق کئے  بغیر کہا  تھا کہ فریقین کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

دریافت کیجیے
متحدہ امریکہ میں ایک پرائمری اسکول پر  مسلح حملے میں 3 طلباء اور ایک استاد ہلاک
چین نے دنیا کے مدار میں 10سیٹلائٹ بھیج دیئے، 8 اے آئی سیٹلائٹ ہیں
مسک: زیلنسکی کے جانے کا وقت آ گیا ہے
رومانیہ کی سرحد پر ڈرونز کی پرواز ،فضائیہ حرکت میں آ گئی
امریکہ: اِلہان عمر کے کُنبے کو سَمَن بھیج دیئے گئے
روس: ہم نے یوکرین کے کیف اور خارکیف کے انرجی انفراسڑکچر کو نشانہ بنایا ہے
میکسیکو: سمندری طوفان، بارشیں اور سیلابی ریلے
بھارت: مسافر کشتی ڈوب گئی، 13 بچے ہلاک
تائیوان، 20 سال تک ہم سے گیس خریدے گا: ٹرمپ
نیٹو بحیرہ اسود میں حملوں کے بعد اپنی دفاعی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گا
ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رُکیں: حسینی
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب: مشکلات کے باوجود شام صحیح راہ پر گامزن ہے
روس نے ہمارے پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے:یوکرین
روس پر 1,600 نئی پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے: یورپی یونین
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے