دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
روس کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس نے رات بھر 19 مختلف علاقوں میں 320 یوکرینی ڈراونز کو مار گرایا یا تباہ کر دیا۔
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
روس کا کہنا ہے کہ علاقے کی فضائی حدود میں سیکورٹی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد فضائی دفاعی نظام نے 17 بغیر پائلٹ کے طیاروں کو روک لیا۔ (رائٹرز)

مقامی حکام کے مطابق منگل کی شب ہونے والے ڈرون حملوں میں روس کے ماسکو اور لینن گراڈ علاقوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے۔

روس کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس نے رات بھر 19 مختلف علاقوں میں 320 یوکرینی ڈراونز کو مار گرایا یا تباہ کر دیا۔

ماسکو کے گورنرآندرے ووروبیوف نے کہا کہ روسی ہوائی دفاع نے اس خطے پر ڈرون حملہ پسپا کر دیا، تاہم سب سے شدید نقصان چیک ہوف میں رپورٹ ہوا، جہاں Novosyolki صنعتی زون میں حملوں سے متعدد  مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

ہنگامی امدادی ٹیموں نے ایک بڑے گودام کی آگ بجھا دی، جب کہ ایک الیکڑک سب اسٹیشن اور ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

ووروبیوف نے بتایا کہ ماسکو  میں پانچ افراد ہلاک اور چھ  زخمی ہوئے۔ گاؤں Solnyshkovo میں گرنے والے ڈرون کے ملبے نے ایک مکان اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا، اگرچہ وہاں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

گورنر نے مزید کہا کہ روسی فورسز نے Volokolamsk، Klin، Chekhov اور Serebryano-Prudsky اضلاع کے اوپر ڈرونوں کو روکنا جاری رکھا ہوا ہے۔

لینن گراڈ: گودام کو نقصان

مزید شمال میں، روس کے لینن گراڈ علاقے کے گاوں کراسنی بورکے قریب ایک گودام ایک علیحدہ ڈرون حملے میں متاثر ہوا، گورنر الیگزنڈر دروز دینکونے کہا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے فضائی دائرہ کار میں سیکیورٹی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد روسی ہوائی دفاع نے 17 بغیر پائلٹ طیارے روکے۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

روسی آن لائن ریٹیلروائلڈ  بیریزکے زیرِ انتظام لاجسٹکس مراکز کو وسطِ جولائی سے بارہا نشانہ بنایا گیا ہے، اور تازہ ترین حملہ گودام کی تنصیبات  پر حملوں کی اسی سلسلے میں شامل ہے۔

یوکرینی حکام نے رپورٹ کیے گئے دونوں ڈرون حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

دریافت کیجیے
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج