دنیا
2 منٹ پڑھنے
تائیوان میں طوفان چیمپی کے باعث 1,46,000 سے زائد گھروں کی بجلی منقطع: رپورٹ
حکام نے 122,000 سے زائد گھروں کو بجلی بحال کر دی ہے جبکہ موسمیاتی ایجنسی کی پیش گوئی ہے کہ زمینی اور سمندری انتباہات کو ہفتہ کی شام تک ختم کر دیا جائے گا۔
تائیوان میں طوفان چیمپی کے باعث 1,46,000 سے زائد گھروں کی بجلی منقطع: رپورٹ
22 اکتوبر 2026 کو کیلونگ میں، سمندری طوفان چیمپی کے تائیوان کی طرف بڑھنے کے دوران ایک خاتون لہروں کی تصاویر بنا رہی ہے۔ / AFP

تائیوان میں ٹائیفون چمپی کے باعث شدید آندھی آئی اور شدید بارشیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 146,000 سے زائد گھرانوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

فوکس تائیوان نے رپورٹ کیا کہ جمعہ کی رات تک 122,000 سے زائد گھروں کو بجلی بحال کر دی گئی تھی، جبکہ  کارکنان نے ہفتے کی صبح نیو تائیپئی اور شمالی کیلونگ کے بعض علاقوں میں کام شروع کیا جہاں رات بھر تیز جھکڑ آئے تھے۔

حکام نے شمال میں بحالی کے اقدامات کی مدد کے لیے وسطی اور جنوبی تائیوان کے پانچ علاقائی دفاتر سے 15 ورک ٹیمیں بھیجیں۔

جمعہ کو طوفان کے باعث فضائی آمد و رفت متاثر ہونے پر کم از کم ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

سوائے تائی ٹنگ کاؤنٹی اور دور دراز جزیروں پینغھو اور ماتسو کے  علاوہ طوفان کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر پورے تائیوان میں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ۔

تائیوان کے مرکزی موسمیاتی ادارے نے کہا کہ چیمپی طوفان کے مشرقی پانیوں پر تھا اور توقع ہے کہ ہفتے کی دوپہر تک یہ کمزور ہو کر ہلکا طوفان بن جائے گا۔

موسمیاتی ادارے نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ زمینی اور سمندری طوفانی انتباہ  ہفتے کی شام تک ہٹا دی جائیں گی۔

گذشتہ روز شمالی اور مشرقی تائیوان کو متاثر کرنے کے بعد بارشیں ہفتے کو مغرب کی طرف منتقل ہو گئیں۔

ہفتے کے اوائل میں ہسن چو کے جنوب میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارش ہوئی، جبکہ میاولی کے پہاڑی علاقوں میں مقامی حد تک موسلا دھار بارش کی اطلاع ملی۔

دوپہر تک بارش بتدریج کم ہونے کی توقع ہے، حالانکہ تائچونگ کے شمال میں مقامی طور پر شدید بارش کا امکان برقرار رہا۔

موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا کہ چیمپی کے کمزور ہونے کے باوجود تائیوان کے اطراف کے سمندر اب بھی خروشِ خیز ہیں، جہاں لہروں کی بلندی 2 سے 3 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

شمالی اور شمال مشرقی پانیوں میں ہفتے کو 6 میٹر سے زائد بلند لہریں بھی  جنم لے  سکتی ہیں۔

دریافت کیجیے
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا