ترکیہ- افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا کہ 27 افریقی ممالک اور 4 علاقائی تنظیموں کے 28 وزراء، متعدد نائب وزراء، اعلیٰ سطحی نمائندے اور تقریبا 4 ہزار افریقی اور ترک کاروباری افراد نے آج شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کی جو کل ختم ہوگا۔
فورم کا مقصد ترکیہ اور افریقہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانا اور افریقہ کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔
ترکیہ اور افریقہ کے تعلقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معاہدے، خدمات کے شعبے، نقل و حمل اور توانائی میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔
افریقہ کے ساتھ ترکیہ کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال 5.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 37 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اس سال اس کا تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
فورم کے چھٹے اجلاس کے 2027 میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، جو اس سال پانچویں بار منعقد ہوا ہے ۔












