مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
جیرڈ کشنر اور نیتن یاہو کی ملاقات،جنگ بندی منصوبے پر غور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کشنر نے مغربی  القدس میں نیتن یاہو سے ملاقات کی جو جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور اس کے اگلے مرحلے کی بنیاد رکھنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے
جیرڈ کشنر اور نیتن یاہو کی ملاقات،جنگ بندی منصوبے پر غور
جیرڈ کشنر / Reuters

امریکی ثالث جیرڈ کشنر اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت ہوئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن نے نازک جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

دریں اثناء، نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی جنگ بندی کو "آہنی مٹھی" سے نافذ کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کشنر نے مغربی  القدس میں نیتن یاہو سے ملاقات کی جو جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور اس کے اگلے مرحلے کی بنیاد رکھنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔

اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیڈروسیان نے کہا کہ دونوں نے حماس کو غیر مسلح کرنے، غزہ کو غیر فوجی بنانے اور بین الاقوامی استحکام فورس کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیڈروسیان نے کہا  کہ دونوں نے مل کر پہلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا  جس میں   باقی اسرائیلی  یرغمالیوں کی واپسی شامل تھی ۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے کے مستقبل پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا  جس میں حماس کو غیر مسلح کرنا ، غزہ کو غیر فوجی علاقہ  بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہوگا کہ غزہ کے مستقبل میں حماس کا کوئی کردار نہیں  رہےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں ایک بین الاقوامی استحکام فورس کا قیام بھی شامل ہے جو ٹرمپ کے جنگ بندی کے منصوبے کا ایک اہم عنصر ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک کم از کم 242 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل "جنگ بندی کے معاہدوں کو آہنی مٹھی سے نافذ کرے گا ۔

ترکیہ، مصر اور قطر اُن ممالک میں شامل ہیں جن کی مجوزہ استحکام فورس میں شرکت کی توقع ہے، حالانکہ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ واضح آپریشنل فریم ورک کے بغیر اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے  حماس نے 20 زندہ یرغمالیوں اور 24 قیدیوں کی باقیات واپس کی ہیں ، جبکہ اسرائیل نے تقریبا 2،000 قیدیوں کو رہا کیا ہے اور 315 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کی ہیں۔

پیش رفت کے باوجود فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی فائرنگ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا