دنیا
4 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو موجودہ حالات میں تحمل سے کام لینے کی اپیل
اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ کو امن کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو موجودہ حالات میں تحمل سے کام لینے کی اپیل
Protest against the suspension of the Indus Waters Treaty by India, in Karachi / Reuters

اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ  بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے  خوفناک  حملے  کہ جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، کے بعد " ممکنہ حد تک  تحمل" کا مظاہرہ کریں ۔

ترجمان اسٹیفان دوجارچ  کا کہنا ہے  کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان حکومتوں کے ساتھ کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا، لیکن وہ صورتحال کو "بہت قریب سے اور بڑی تشویش کے ساتھ" دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم نے جموں و کشمیر میں 22  اپریل  کو بڑی تعداد میں شہریوں کے ہلاک ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت میں بہت واضح موقف اختیار کیا ہے ۔" دوجارچ نے ایک پریس  کانفرنس میں کہا کہ دونوں حکومتوں کو "زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ موجودہ  صورتحال میں مزید بگاڑ نہ آئے۔"

انہوں نے مزید کہا، "پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی مسئلے کو پرامن طریقے سے اور بامعنی باہمی بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔"

اس واقعے نے بھارتی عوام کو ہلا کر رکھ دیا اور ان میں غصہ پیدا کیا، جس کے نتیجے میں اپنے ملک کے دشمن پاکستان کے خلاف کاروائی کے مطالبات سامنے آئے۔ بھارت، جس نے  مقبوضہ کشمیرمیں 500,000 سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں، نے کہا کہ اس حملے کا تعلق "سرحد پار" پاکستان سے  ہے، لیکن اس دعوے کے حوالے سے کوئی  سرکاری ثبوت پیش نہیں کیا۔

پاکستان نے اس حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے تو  کچھ بھارتی میڈیا اداروں نے، جو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جاتے ہیں،  نے غیر تصدیق شدہ دعوے میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ نامی   ایک غیر معروف گروپ نے مبینہ طور پر اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

امریکہ کا قریبی جائزہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے ساتھ  شانہ بشانہ ہیں  اور تمام دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

بروس نے کہا"صدر ٹرمپ اور سیکریٹری  خارجہ روبیو نے واضح کیا  ہے۔ امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ہم ان لوگوں کی زندگیوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو اس واقعے میں ہلاک ہوئے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں اور اس گھناؤنے عمل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

جب ان سے  دریافت کیا گیا کہ کیا امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارت کاری کا استعمال کر رہا ہے، تو بروس نے کہا: "یہ ایک تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال ہے، اور ہم اسے قریب سے دیکھ رہے ہیں، جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں۔  ہم اس وقت جموں یا  کشمیر کی حیثیت پر کوئی موقف اختیار نہیں کر رہے ۔"

پاکستان میں مظاہرے

دوسری جانب، بھارتی دھمکیوں کے خلاف جمعرات کو پاکستان بھر میں سینکڑوں افراد نے مظاہروں میں شرکت کی، جن میں آزاد  کشمیر بھی شامل  تھا۔

"اگر بھارت جنگ کرنا چاہتا ہے، تو کھل کر سامنے آئے،" تاجر اجمل بلوچ نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو لاہور میں ایک مظاہرے کے دوران بتایا، جو ایک مذہبی جماعت نے بلایا تھا اور جس میں تقریباً 700 افراد نے شرکت کی۔ لاہور وہ جگہ ہے ۔

بھارت نے کہا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دے گا، جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کو وضع  کرتا ہے، حالانکہ اس کے پاس دریا کے بہاؤ کو پاکستان کی طرف روکنے کے بڑے ذرائع نہیں ہیں۔

25 سالہ محمد اویس نے کہا کہ"پانی ہمارا حق ہے اور، خدا کے فضل سے، ہم اسے واپس لیں گے، چاہے اس کے لیے جنگ ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید