دنیا
3 منٹ پڑھنے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
اقوام متحدہ کے سربراہ نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی میزبان ملک کی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور فلسطینی وفود کو جنرل اسمبلی میں مکمل طور پر شرکت کرنے کی اجازت دے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش 17 ستمبر 2026 کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔ / AP

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے واشنگٹن کے اس فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ یہ مسلسل دوسرے  سال  بھی صدرِ فلسطین محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار کر رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ اگلے ہفتے ہونے والی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دو چارج  نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ "سیکرٹری جنرل کو اس فیصلے کے اثرات پر  تشویش ہے جو ریاستِ  فلسطین کے اقوامِ متحدہ  کے امور میں  مکمل شراکت پر پڑے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"تنظیم کے مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے تمام وفود کی مکمل طور پر  شراکت ضروری ہے۔"

امریکی محکمہ خارجہ نے  اعلان کیا تھا کہ منگل کو شروع ہونے والے   جنرل  اسمبلی کے اجلاس میں شمولیت کے  لیے عباس اور دیگر فلسطینی حکام کو ویزا جاری نہیں کیا جائیگا۔ اقوامِ متحدہ میں فلسطینی مشن کے ارکان پھر بھی شرکت کرنے کے قابل ہوں گے۔

دوچارج  نے بتایا  کہ گوتریش نے میزبان ملک کے طور پر امریکہ سے "یہ یقینی بنانے" پر زور دیا کہ تمام وفود کو اس کی ذمہ داریوں کے مطابق ویزے جاری کیے جائیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ  سال  بھی فلسطینی وفد کو ویزے جاری کرنے سے انکار  کیا تھا، جس کے باعث عباس، جو جنرل اسمبلی میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں، اسمبلی کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کرنا پڑا۔

جمعرات کو جنرل اسمبلی نے 3 کے مقابلے میں 152 ووٹوں سے اس بات کی منظوری دی کہ عباس اس سال دوبارہ مجازی طور پر پیش ہو سکتے ہیں۔

واشنگٹن نے فلسطینی اقدامات کا حوالہ دیا

محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس کے فیصلے کا تعلق فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے اُن اقدامات سے ہے جو واشنگٹن کے مطابق امریکی قانون کے تحت ان کی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتے ۔

واشنگٹن نے"اسرائیل-فلسطین تنازعہ کو بین الاقوامی بنانے" کی فلسطینی کوششوں کا بھی حوالہ دیا، جن میں بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ذریعے اقدامات شامل ہیں، اور مذاکرات کے بغیر ایک فلسطینی ریاست کی شناخت حاصل کرنے کی کوششیں بھی شامل تھیں۔

امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کے اُس گزشتہ نظام پر بھی اعتراض کیا جس میں قید یا شہید فلسطینیوں کے اہل خانہ کو ادائیگیاں کی جاتی تھیں، جن میں وہ افراد بھی شامل تھے جنہوں نے اسرائیلیوں کے خلاف حملے کیے۔ اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اس نظام میں اصلاحات کیں اور اب فلاحی ادائیگیاں سیاسی وابستگی یا قیدی کے حیثیت کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔

امریکہ  اس تنازع میں اُن 142 اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک سے اختلاف میں ہے جنہوں نے پچھلے سال اقوامِ متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
امریکہ اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مذاکرات