صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز اور اپنے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنا نہیں چاہتے”
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز اور اپنے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنا نہیں چاہتے۔"
ایردوان نے آذربائیجان کے دورے کے بعد وطن واپسی پر طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بیانات دیے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے جائزہ پیش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز اور اپنے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنا نہیں چاہتے۔ ہم ہر موقع پر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ مسائل کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔ بدقسمتی سے، ہم ایک بار پھر منفی سمت میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا ذکر کر سکتے ہیں۔ ہم اسے روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے امریکی صدر جناب ٹرمپ کے ساتھ ان امور پر بات چیت کی ہے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ ہم نے فریقین کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ ہم امن اور سفارت کاری کا دروازہ کھولنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔"
اس بات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہ فہم و فراست غالب آئے گی ایردوان نے کہا کہ مزید تنازعات کا مطلب خطے کے لیے مزید نقصانات کے سوا کچھ نہیں ہے۔
صدر ایردوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ کی قیمت صرف اس میں براہِ راست ملوث فریقین ہی ادا نہیں کرتے، بلکہ ترکیہ سے لے کر خلیجی ممالک تک، اور عراق و شام سے لے کر یورپ اور ایشیا تک ایک وسیع جغرافیہ ان حالات سے متاثر ہوتا ہے۔























