مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
سینئر ایرانی عہدیدار امریکی-اسرائیلی حملے میں شدید زخمی
رپورٹس کے مطابق، کمال خرازی، جو اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیرِ خارجہ ہیں اس حملے میں زخمی ہوئے
سینئر ایرانی عہدیدار امریکی-اسرائیلی حملے میں شدید زخمی
کمال خرازی / Reuters

مقامی میڈیا کے مطابق، تہران میں ایک سینئر ایرانی خارجہ پالیسی اہلکار ان کی  رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے  امریکی-اسرائیلی حملے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، کمال خرازی، جو اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیرِ خارجہ ہیں اس حملے میں زخمی ہوئے۔

 بتایا گیا ہے کہ انہیں شدید چوٹوں کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملے میں ان کی اہلیہ ہلاک ہوگئیں۔

خرازی مرحوم  لیڈر علی خامنہ‌ای کے سینئر مشیروں میں سے ایک رہے ہیں۔

انہوں نے اپنا عہدہ اس وقت بھی برقرار رکھا جب نئے  رہبر اعلی  مجتبیٰ خامنہ‌ای نے اپنے والد کے عہدیداروں میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایرانی حکام کے مطابق، 28 فروری سے امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں 1,340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں  علی  خامنہ‌ای بھی شامل  تھے ۔

ایران نے ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن، عراق اور ان خلیجی ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے جہاں امریکی فوجی تنصیبات  موجود ہیں۔

ان حملوں سے جانی نقصان اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور عالمی بازاروں اور فضائی آمدورفت  میں خلل واقع ہوا ہے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں